آج اپنے محسن سرپرست حضور سربراہ اعلی صاحب کے چہرے پر خوشی دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی

Spread the love

آج اپنے محسن سرپرست حضور سربراہ اعلی صاحب کے چہرے پر خوشی دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے لیے، حالیہ دنوں کچھ دنیا داروں کی غیر قانونی کارستانی کو دیکھ کر جماعت اہل سنت کا ہر فرد، بالخصوص معزز علماے کرام کافی متفکر اور پریشان تھے

اشرفیہ کی حفاظت کے لیے ہر طرف سے دعاؤں کا سلسلہ جاری تھا ، اسی اثنا جب میری بات اپنے مشفق ومہربان کرم فرما سرپرست حضور عزیز ملت حضرت علامہ عبد الحفیظ صاحب دامت برکاتہم العالیہ سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے بات ہوئی، تو حضرت اس معاملے کو لے کر ،کافی غمگین لہجہ میں گفتگوی فرماتے ہوئے، حددرجہ متفکر اور پریشان تھے 

ایسا کیوں نہ ہو،آخر اس چمن حافظ ملت کی آبیاری فرمانے والی عظیم شخصیت ، وہی تو ہے ،،،اس معاملے کو لے کر ،جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ الحاج سرفراز احمد صاحب ودیگر ذمہ داران،رمضان کے مہینے میں روزہ رکھ  کر، دن رات محنت کررہے تھے

ضلع اعظم گڑھ کے بیشتر انصاف پسند ایم ایل ایز نے اپنی پوری کوشش اور طاقت لگا دی تھی ،ہر طرف سے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری تھا  میں سبھی حضرات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں

آج جامعہ اشرفیہ کے نگراں ماسٹر الحاج فیاض احمد عزیزی سے بات چیت کرکے دل کو کافی اطمینان ہوا،،

ان کے بعد حضور عزیز ملت دام ظلہ العالی کا فون آیا،عید کی مبارک باد پیش کرنے کے بعد ،حضر ت نے تفصیل سے پوری بات بتائی

الحمد للہ اس روز کے بنسبت، آج ہمارے حضرت بہت خوش تھے ،انہوں نے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے لیے دعائیں فرمانے والے اور ہرموڑ پر ساتھ دینے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مادر علمی جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے یے آپ حضرات سے مزید دعا کی درخواست ہے

نورالہدی مصباحی گورکھ پور ی

رکن مجلسِ شوریٰ جامعہ اشرفیہ مبارک پور & خصوصی جرنلسٹ روزنامہ راشٹریہ سہارا گورکھ پور ایڈیشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *