ادے کی شاعری مجموعہ چلتے رہے ہم کی رسم اجرا

Spread the love

ادۓ کی شاعری مجموعہ ،,چلتے رہے ہم ،، کی رسم اجراء
بھاگلپور ۔ہندی شاعری کے مشہور سرگرم ادارہ ،،کویتا ،،کے ذریعہ مشہور ہندی شاعر،فرقہ وارانہ اتحاد کے علم بردار،سنسکرتی کرمی اور انگریزی کے پروفیسر ادۓ کے مجموعہ شاعری ،،چلتے رہے ہم ،، کی رسم اجراء مقامی آدم پور میں سماجی ادارہ سمبندھ کے ہال میں ،ہندی کے جانے مانے تنقید نگار ،ڈاکٹر روی بھوشن کے ہاتھوں ہوئی ،جسکی نظامت ،،چندریش،، نے کی ۔ڈاکٹر روی بھوشن،ڈاکٹر ارویند کمار،ڈاکٹر یوگیندر ،ڈاکٹر میرا جھا نے انکے مجموعہ پر مختصر اظہار خیال کیا،۔
ڈاکٹر ادۓ نے اپنے اس مجموعہ سے چند کویتاؤں کو پڑھا۔شکریہ رنگ کرمی جناب سنجیو کمار دیپو نے کیا۔
رسم اجراء کے بعد خصوصی خطاب میں شری روی بھوشن نے کہا کہ شاعری ایک چنوتی بھرا کام ہے اور شاعر اودۓ نے اس مجموعہ میں بہت خوبی سے اسے نبھایا ہے ۔پہلی نظم ،، دور پہاڑ پر جلتا لالٹین ،،برسوں پہلے لکھی گئ ہے ،اور اسی طرح دیگر

کویتائیں بھی ،آج بھی پیغام دے رہی ہیں،
،اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین ادب اور اتحاد و محبت کے سرگرم فنکاروں سے ہال بھرا تھا۔خصوصی طور پر شیو شنکر پریجات،ڈاکٹر حبیب مرشد خاں ،ڈاکٹر کے کے منڈل،ڈاکٹر روچی شری،ڈاکٹر چیتنۓ پرکاش،منوج،دھرمیندر،کسم،ڈاکٹر سجاتا داس گرو،پرویر،وکرم آدیتہ،شویتا بھارتی قابل ذکر تھے۔

چندریش
9939442704

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *