مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جلد ہو جاری، اردو اسکولوں کو جمعہ کے بدلے ملے چھٹی

Spread the love

مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جلد ہو جاری، اردو اسکولوں کو جمعہ کے بدلے ملے چھٹی

محمد رفیع : پٹنہ

ملحقہ مدارس1+2459 کے 205 اور 609 زمرہ کے مدارس کے ان مدارس کا جن کا لمبے عرصہ سے تنخواہ باقی ہے اور ان مدارس کے وجود پر تلوار لٹک رہا ہے کے تنخواہ کے ادائگی کی مانگ اور اردو اسکولوں کے اساتذہ کو 14 فروری جمعہ کے دن شب برات کی چھٹی کے بدلے چھٹی کی مانگ معزز وزیر اعلی بہار سے قومی اساتذہ تنظیم بہار نے کی ہے

یہ باتیں جناب محمد رفیع نے بتائی ہے۔ جناب رفیع نے بتایا کہ 205 زمرہ کے 98 مدارس کا 14 ماہ سے اور609 زمرہ کے 35 مدارس کا قریب 28 ماہ سے تنخواہ باقی ہے

جس سے ان مدارس کے اساتذہ فاقہ کشی کے شکار ہیں۔ دکاندار نے ان کو راشن دینا بھی بند کر دیا ہے اور سب سے زیادہ پریشانی تو یہ ہے کہ ان کو علاج و معالجہ کرانے اور دوا خریدنے تک پر آفت ہے۔

اس لیے قومی اساتذہ تنظیم بہار نے معزز وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار سے کہا ہے کہ بلاتفریق آپ سب کے فلاح کے لیے کام کرتے ہیں اس لئے مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جاری کر اپنی بہتر انسانی خدمات کا مظاہرہ کریں۔

جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں میں 14 فروری جمعہ کو شب برات کی چھٹی تھی جب کہ اردو اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ واری چھٹی ہوتی ہے اور سال 2025 کے چھٹی کے لسٹ میں جمعہ کا خیال بھی نہیں کیا گیا ہے

جب کہ ہندی اسکولوں کے ہفتہ واری چھٹی اتوار کا خیال رکھا گیا ہے اس لئے قومی اساتذہ تنظیم بہار نے یہ مانگ کی ہے کہ 14 فروری جمعہ کے بدلے چھٹی دلانے کی عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں، نوازش ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *