مسجد حرام کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا سب سے بڑا صوتی نظام

Spread the love

7500 اسپیکروں پرمشتمل مسجد حرام کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا سب سے بڑا صوتی نظام

 مسجد حرام میں موجود ساؤنڈ سسٹم دنیا کے سب سے بڑے اور صوتی نظاموں میں سے ایک ہے۔

اس سسٹم میں 7500 اسپیکر منسلک ہیں جو مسجد حرام میں اذان اور نماز کی آواز کو حرم مکی کے اندر اور باہرمنتقل کرتے ہیں ۔

مسجد حرام کے آپریشن اور میٹینس ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹرانک بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر انجینئر سعید العمری نے وضاحت کی کہ مسجد میں آڈیو سسٹم دنیا کے سب سے بڑا اور سب سے عظیم ساؤنڈ سسٹم ہے۔

یہ نظام انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے ۔

جگہ کی ضرورت کے پیش نظر جدید صوتی آلات نصب کیے گئے ہیں

اور اس نظام کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال اور انتظام اعلی ترین سطح پر تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعے کیا جا تا ہے تا کہ آڈیوسگنل اس سسٹم کے ذریعے بیت اللہ میں آنے والے تمام زائرین تک پہنچ سکیں ۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسجد حرام میں آڈیو سٹم کی کوریج محفوظ اور انتہائی موثر ہے جس میں خرابی کا امکان بہت کم ہے۔

مسجد میں آواز کی حساسیت کے لیے ایک بنیادی ، بیک اپ اور ایمرجنسی سسٹم موجود ہے اور بنیادی نظام میں خرابی کی صورت میں غیر محسوس طریقے سے بیک اپ سسٹم پرمنتقل ہو جا تا ہے ۔

مرمت کے بعد اسے دوبارہ پہلے سسٹم پر منتقل کر دیا جا تا ہے ۔

تمام آڈیو مقامات کے لیے بجلی کی بندش کو یقینی بنانے کے لیے پورا آڈیو سٹم اعلی صلاحیت والے UPSS سے منسلک ہے۔

العمری نے کہا کہ ان سسٹمز کے انجینئر ز ٹیکنیشنز ، سپروائزرز اور آپریٹرز کے 65 سے زیادہ خصوصی آپریشنل ماہر موجود ہیں جو آواز کو صاف اور واضح طور پر حرم مکی کے تمام مقامات اور سامعین تک پہنچانے میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔

مسجد حرام کے ساؤنڈ سسٹم کو ایک مرکزی آپریشنل کنٹرول روم سے کنٹرول کیا جا تا ہے ۔

حرم مکی میں کہیں بھی آواز کی خرابی کی صورت میں عملہ ایک دوسرے کے ساتھ انٹر کام کے ذریعے رابطے میں رہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد حرام کا الیکٹرا تک صوتی سسٹم اعلی درستگی کی خصوصیت رکھتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *