جامعہ سلفیہ جنک پور نیپال میں فیض اکرم عالیاوی حفظہ اللہ کا پرجوش خطاب

Spread the love

جامعہ سلفیہ جنک پور نیپال میں فیض اکرم عالیاوی حفظہ اللہ کا پرجوش خطاب

تحریر: عبد الباقی عبداللہ

جامعہ سلفیہ جنک پور دھام، نیپال میں بروز جمعہ ایک پرجوش مقرر نوجوان عالم دین، مولانا فیض اکرم عالیاوی حفظہ اللہ کے ذریعے”اطمینان زندگی کی قیمتیں: ایک نقطہ نظر میں” کے اہم موضوع پر خطبہ دیا گیا

جس میں انہوں نے کتاب و سنت کے دلائل اور سلف صالحین کی آرا و افکار کی روشنی میں موضوع کی حقیقت کو بالتفصیل واضح کیئے جس سے اساتذہ،طلبہ جامعہ اور عوام الناس بہت مستفید ہوئے ساتھ ہی خطیب موصوف دوران خطبہ کئی اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمائے کہ موجودہ دور میں جہاں مادی اور دنیاوی دور میں سبقت لے جانے کی کوشش جاری ہے

وہیں انسان حقیقی اطمینان سے کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اسلام ہمیں صبر، قناعت اور شکرگزاری جیسے اوصاف اپنانے کی دعوت دیتا ہے، جو اطمینان بخش زندگی گزارنے اور امن و امان کے ساتھ رہنے کا ایک عظیم ہتھیار ہے

دوسری جانب انہوں نے قرآن و سنت سے متعدد مثالیں پیش کیں اور بتایا کہ حقیقی خوشی اور سکون اللہ کی رضا میں پوشیدہ ہے، اس لئے ہمارے لیے بے حد ضروری ہے کہ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی اور دل جمعی سے ساتھ تھامے رکھیں ساتھ ہی اللہ سے خوشگوار اور قناعت پسند زندگی کی دعائیں کرتے رہیں کیونکہ وہی رب العالمین اس وسیع وعریض کرہ ارضی کا خالق و مدبر ہے

خطبہ کے دوران طلبہ اور سامعین نے بڑی دلچسپی سے خطیب موصوف کی باتیں سنیں اور ان کے تمام نکات پر فکری بصیرت کے ساتھ توجہ مرکوز کیئے اور اپنے قلوب و اذہان میں اسلامی تعلیمات کو ثبت کرتے ہوئے ان کی روشنی میں زندگی گزارنے کا عزم مصمم لیا ۔

جامعہ کے منتظمین نے اس خطبہ کو کام یاب قرار دیتے ہوئے خوشی ظاہر کی اور خطیب موصوف کو ڈھیر ساری دعاؤوں سے نوازا ساتھ ہی یہ امید کی کہ مستقبل میں اس طرح کے خطبات سے طلبہ اور عوام کو اسلامی اقدار اور تعلیمات سے مزید رہنمائی ملے گی اور سماج و معاشرہ دین متین کی طرف قدم رنجہ ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *