تجھ سے دور ہوتے ہی خود کو تنہا پاتا ہوں

Spread the love

غزل محمد ضیاء العظیم پٹنہ

تجھ سے دور ہوتے ہی خود کو تنہا پاتا ہوں آنسوؤں کی بارش میں روز میں نہاتا ہوںتیری دید میں ہی ہے میری عید پوشیدہ تجھ کو دیکھ کر ہی اب عید میں مناتا ہوں،بے بساط دنیا کی عارضی محبت سے خود کو دور رکھتا ہوں خود کو میں بچاتا ہوںزندگی کی تلخی اب، کس طرح سے سمجھاؤںزندگی کی خواہش میں روز جاں گنواتا ہوں،عمر میری کچی ہے، عشق ہے مگر سچاتیرے پیار میں اپنا، دل وجاں لٹاتا ہوںآپ کی ان آنکھوں میں، ہے عجب کشش پنہاں جتنی دور جاؤں میں، اتنا پاس آتا ہوں،کتنے دکھ زمانے کے، اپنوں کے بیگانوں کےدیکھتا ہوں جب ان، خود کا بھول جاتا ہوںاے ضیا زمانے میں کیا غرور کیا مستیکہ دیا ہے جو اپنا، اس سے دل لگاتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *