سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد ایک معیاری رسالہ ہے

Spread the love

سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد ایک معیاری رسالہ ہے

الحمداللہ آج مؤرخہ 11شوال المکرم1443ھ بروز جمعہ مبارکہ بعد نماز عشا میں اپنے موبائل فون میں مصروف تھا حسن اتفاق مرادآباد سے شائع ہونے والا رسالہ سہ ماہی عرفان رضا پر نظر پڑی اور مطالعہ شروع کیا شوق بڑھتا گیا۔

بحمدہ تعالیٰ پڑھتے پڑھتے 12‌:40 بج گیے۔

پڑھنے کے بعد معلومات میں اضافہ اور دلی خوشی ہوئی۔ واقعی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا درس قرآن، درس حدیث اور اداریہ کالم ایک معیاری کالم ہیں۔
جو دیگر رسائل کے مدمقابل بہت عمدہ اور درس قرآن تو بارہ علوم و فنون پر مشتمل رہتا ہے۔

اور دیگر کالم و مضامین بھی بہت عمدہ اور معیاری ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آن لائن رسائل میں سب سے زیادہ مقبول سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد ہے کیوں کہ قارئین حضرات واٹس ایپ پر برکات رضا گروپ وغیرہ میں بھی بار بار اس رسالہ کے شائع ہونے کے بارے میں معلومات کرتے رہتے ہیں اور رسالہ کے منتظر رہتے ہیں۔

اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ قارئین حضرات سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کو بہت پسند کرتے ہیں۔

سب سے پہلے سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کی پوری جماعت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،اور اللہ رب العزت جل جلالہ کی مقدس بارگاہ میں دعا ہے اللہ تعالیٰ سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کو عام مقبولیت عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔

محمد مقیم رضا غزالی

مرادآباد یو پی،الہند۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *