سہ ماہی عرفان رضا مرآد اباد کا آٹھواں شمارہ قارئین کے مطالعاتی میز پر

Spread the love

سہ ماہی عرفان رضا مرآداباد کا آٹھواں شمارہ قارئین کے مطالعاتی میز پر

سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد جنوری تا مارچ 2023 کا تازہ ترین آٹھواں شمارہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے
دوسرےشماروں کی طرح اس شمارے میں بھی تمام کالم کےتحت ارباب قرطاس وقلم کے تحقیقی اور معیاری مضامین شامل کیے گیے ہیں

اس شمارے میں گوشہ فقیہ اہل سنت کے نام سےایک خصوصی کالم کا اضافہ کیاگیا جس کی خاص وجہ یہ ہےکہ سال گذشتہ اسی ماہ کے اوائل میں عالمی علمی و دینی دانش گاہ جامعہ امجدیہ گھوسی کےقدیم وجلیل استاذ ، میدان درس وتدریس کے بے تاج بادشاہ، افق تصنیف وتالیف کے ماہ کامل،آسمان تحقیق و تدقیق کے نیر تاباں اور بحرفقہ وفتاوی کے عدیم النظیر شناور فقیہ اہل سنت مفتی آل مصطفےٰمصباحی علیہ الرحمہ ہزاروں تلامذہ کوچھوڑ کرخلد آشیاں ہوئے

آپ کےپہلےسالانہ عرس کی مناسبت سےٹیم سہ ماہی عرفان رضاکی طرف سےبطورخراج عقیدت 100سےزائدصفحات میں ان کی حیات وخدمات پر12گراں قدرمضامین کا حسین گلدستہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے،اس امیدپر کہ بارگاہ خداوندی کے ایک مقرب بندے اور عاشق رسول کی نظر عنایت کے مستحق ہوکر اللہ تعالی اور اس کے رسول علیہ التحیۃ والتسلیم کی رضا حاصل کریں ۔

قارئین کرام سے گزارش ہے کہ مطالعہ فرمائیں اور اپنے قیمتی تاثرات سے نوازیں ،اپنے احباب کو شیر کریں ۔
ادارہ
8923604732

لنک پر کلک کریں اور ڈان لوڈ کریں اور پڑھیں

https://urdudunia.com/wp-content/uploads/2023/01/سہ_ماہی_عرفان_رضا_مرادآباد،جنوری_تا_مارچ۲۰۲۳ء.pdf

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *