مفتی ثناء الھدیٰ قاسمی کی قیادت میں وقف بل کے خلاف احتجاج میں شہر اور گاؤں سے نکل کر لوگوں نے کی شرکت

Spread the love

مفتی ثناء الھدیٰ قاسمی کی قیادت میں وقف بل کے خلاف احتجاج میں شہر اور گاؤں سے نکل کر لوگوں نے کی شرکت

مظفر پور: (وجاہت ، بشارت رفیع)

وقف ترمیمی بل کے خلاف وقف بچاؤ آئین بچاؤ مشترکہ مورچہ کے بینر تلے ایک بڑا خاموش جلوس آج مظفر پور کے جیل چوک، چندوارہ، پکی سرائے، بنارس بینک چوک، دامودر پور، برہم پورہ، جورن چھپڑا، ماڑی پور، بھگوان پور، چک عبدالواحد، مٹھن پورہ، سعد پورہ، دھیرن پٹی، گوشالہ، رام باغ، چک باسو، مہراجی پوکھر، سرائے سید علی، اسپیکر چوک، پنکھا ٹولی، بہل خانہ روڈ م، اسلام پور، اور تلک میدان روڈ کے ساتھ ہی کئی دوسرے محلوں اور گاؤں سے جلوس نکالا گیا۔م جو شہر کے مختلف حصّوں، سڑکوں، گلی کوچوں اور چوک چوراہوں سے ہوتے ہوئے مظفر پور کلب پہنچا۔

یہ باتیں اس پروگرام کے بڑے اہم ذمہ دار، تنظیم امارت شریعہ مظفر پور کے جنرل سیکریٹری و راجد کے شہری حلقہ کے صدر جناب شاہد اقبال منا نے ایک پریس ریلیز جاری کر بتایا۔

جناب منا نے یہ بھی بتایا کہ اس جلوس اور اس پروگرام کا اہتمام مظفر پور ملت کمیٹی نے کیا تھا۔ جلوس میں لوگوں کا اژدھام تھا۔ سب کے ہاتھوں میں وقف ترمیمی بل کی مخالفت والی تختیوں کے ساتھ ہی کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے مجرموں کو سزا دینے کی مانگ والی تختیاں بھی تھیں۔

تختیوں پہلے سلوگن میں ایک یہ بھی تھا ” خاموشی کی پکار، انصاف کی مانگ، پہلگام کے زخموں کو نہ بھولے گا ہندوستان، وہیں دوسرا کافی اہمیت کا حامل ایک سلوگن جو لوگوں کی نگاہوں میں چڑھ رہا تھا وہ تھا ” مظفر پور کی پکار وقف قانون بے کار وغیرہ۔ جلوس کی قیادت امارت شریعہ بہار اڑیسہ و جھاڑکھنڈ کے نائب ناظم مفتی ثناء الھدیٰ قاسمی نے کی۔

اہم شرکاء میں مہتمم جامع العلوم مظفر پور مولانا آل حسن، مولانا اقبال صاحب، مفتی مطیع الرحمن، مولانا اسعد یاور، ڈاکٹر محمود الحسن، پروفیسر فاروق احمد صدیقی، سابق ڈپٹی میئر سید ماجد حسین، تنظیم امارت شریعہ مظفر کے صدر محمد شعیب، وارڈ پارشد، محمد سجاد، منور قریشی، اقبال قریشی، محمد چاند، سماجی خدمت گار سکندر خان، بشیر سردار، محمد آفتاب، ظفر ربانی، سورج کمار سنگھ، محمد فحد، شبیر انصاری، وسیم احمد منا، شبر حسن، شاہ نواز حسین، نوشاد، منور اعظم، جاوید احمد گڈو، رنجیت رجک، رام نریش رام، راجو نیئر، محمد افروز، محمد آفتاب عالم، محمد شیفل، محمد پرنس منصوری، محمد زبیر عالم، اندو انصاری وغیرہ کے نام شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *