محمد ریاض عرف لادین کی رحلت سے ہر سو غم کی لہر

Spread the love

محمد ریاض عرف لادین کی رحلت سے ہر سو غم کی لہر

ٹرک ایکسیڈینٹ میں ہوئی لادین کی موت والد فیاض احمد کو ہے بڑی سازش کا شک

مظفر پور، 20/ اگست (وجاہت، بشارت رفیع)

مشہری بلاک میں پنچایت ترورا گوپال پور، گاؤں چک الہ داد کے مشہور ساماجک خدمتگار، سابق مکھیا مرحوم عقیل احمد عرف کالے خان کے بھتیجا محمد ریاض عرف لادین کا روڈ ایکسیڈینٹ میں موت ہو گئی جس سے قرب و جوار، دوست احباب و رشتےداروں میں غم کی لہر ہے۔ یہ حادثہ نارائن پور پٹرول پمپ کے پاس ہوا۔ لادین کی عمر قریب 18-19 سال تھی۔

لادین بہت خوش مزاج اور خوش اخلاق ہونہار نوجوان بی بی اے کا طالب علم تھا اس لیے اس کی رحلت سے نوجوان طبقہ بھی کافی غمزدہ ہے۔ بڑی تعداد میں اس کے کالج کے دوست بھی آخری دیدار کو ان کے گھر پہنچے۔ لادین کے والد فیاض احمد عرف مختار کا کہنا ہے کہ میرے بیٹا کے اکسیڈنٹ میں بڑی سازش معلوم ہوتی۔ اس لئے مجھے یہ بھی شک ہے کہ یہ اکسیڈنٹ نہیں قتل ہے۔

پچھلے دنوں سازش کے تحت رام نومی کے جلوس میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں ایک مقدمہ میں پھنسا دیا گیا تھا، جو سراسر غلط الزام تھا۔ لادین اپنے والدین کا بڑا لڑکا تھا، اس کے پیچھے چھوٹا بھائی محمد ایاض عرف بابا اور ایک بہن بٹو ہے۔

اکسیڈنٹ کے بعد ٹرک کو پولس نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ لادین کے ساتھ جو لڑکا پلٹو تھا وہ زیر علاج ہے اور اس کی جان خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ والد کے غم کا کیا کہنا، کسی کے کاندھے پر جوان بیٹے کا جنازہ کافی رنجیدہ کرنے والا ہوتا ہے۔ لیکن فیاض احمد عرف مختار نے جس ہمت و صبر کا ثبوت پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے اپنے ہاتھوں لادین کو غسل دیا اور قبر کے اندر ڈالا، صاحبزادے کو اس خیال سے سپرد خاک کیا کہ میرا بیٹا اللہ کی امانت تھا جسے اللہ نے اپنے پاس بلا لیا۔

لادین کی رحلت پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، آزاد صحافی و خادم اردو محمد رفیع، الحاج ماسٹر محمد عظیم، راجد رہنما محمد سمیع، سابق سرپنچ محمد آفتاب عرف ببلو، صحافی محمد عمران، جد یو رہنما محمد قیص، بابو صاحب، ہومی چلڈرن اسکول کے پرنسپل محمد شاہ نواز عرف لاڈلے، ماسٹر دیش بندھو، روی کمار، ویاپار منڈل صدر مشہری، پروین کمار عرف بنواری سنگھ، امام جامعہ مسجد محمد یاسر، محمد ذاکر، مظفر عالم، وغیرہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، مرحوم نوجوان محمد ریاض عرف لادین کے لئے دعائے مغفرت کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جنازہ کی نماز امام جامعہ مسجد چک الہ داد محمد یاسر نے پڑھائی۔ جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پسماندگان میں والد فیاض احمد عرف مختار، والدہ تبسّم خاتون، ایک بھائی محمد ایاض عرف بابا اور ایک بہن بٹو ہے۔ ماں تبسّم خاتون کا رو رو کر برا حال ہے، اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے، مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *