پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں کی زبان کاٹ لو ں گا
پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں کی زبان کاٹ لو ں گا : ( ترک صدر ) ترک پاپ اسٹار سیزن اکسو پر الزام ہے کہ انہوں نے گانے کے ذریعے پیغمبرگی تو ہین کاکی ہے ۔
پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں کی زبان کاٹ لو ں گا
انقرہ (ایجنسی ) ترک پاپ اسٹار سیزن اکسو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے گانے کے ذریعے پیغمبر کی توہین کی ہے ۔صدر اردغان نے اس عمل پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، جب کہ اپوزیشن تنقید کر رہی ہے ۔
نوبل انعام یافتہ اور ہان پامک سمیت ترکی کے بڑے فن کاروں نے بھی اکسوکی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردغان کو ملک کی پاپ آئیکن سیزین اکسو کے بارے میں دیئے گیے بیان پر تنقید کا سامنا ہے۔
اردگان کا کہنا ہے کہ سیزن اکسو نے اپنے گانے کے ذریعے اسلام کے مقدس اقدار کی توہین کی ہے۔ ترک نوبل انعام یافتہ اور ہان پامک نے بھی ایک فن کار کے ساتھ اردگان کے رویہ پر تنقید کی ہے۔
ترکی کے احوال نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 67 ساله سیزین اکسو کو حکومتی حمایت یافتہ لوگوں کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ یہ احتجاج ان کے 2017ء کے ایک گانے کے بارے میں ہے جس کے بول آدم اور حوا کا ذکر کرتے ہیں۔
اکسو پر الزام ہے کہ اس نے گانے کے ذریعے اس مقدس جوڑے کی توہین کی اور انہیں جاہل کہا ۔
اردگان نے اکسوکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ان کا فرض ہے کہ جو بھی نبی کی توہین کرے اس کی زبان کاٹ دیں گے ۔ جولوگ ان کا احترام نہیں کریں گے انہیں ان کا جائز مقام دکھایا جاے گا‘‘۔
اردگان کی اس تنقید پر حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہ نما کمال کلیک دار اوغلو نے کہا کہ اکسو پر حملہ کر کے اردگان اسے قومی ایجنڈ ابنارہے ہیں کیوں کہ اب وہ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا
ترکی کے صدر کا یہ کہنا کہ وہ فن کار کی زبان کاٹ لیں گے بتاتا ہے کہ وہ ایک ایسا ایجنڈا طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے وہ کچھ عرصے سے غائب تھے۔
اکسو کے خلاف گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے بعد سے استنبول میں ان کے گھر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔
حکومت کے حمایت یافتہ افراد بشمول اعلیٰ سرکاری افسران سوشل میڈ یا پر انہیں نشانہ بنارہے ہیں ۔اسی دوران اکسو نے ایک اور گانا نکالا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اردکان پر شدید حملہ کیا ہے۔
اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں گانے کے بول شیئر کرتے ہوے انہوں نے لکھا: تم مجھے مارنہیں سکتے۔ میرے پاس ایک آواز، ایک آلہ اور الفاظ میں، میں ہر چیز میں ہوں، آخر میں 47 سال سے لکھ رہی ہوں اور لکھتی رہوں گی۔
بحوالہ : روزنامہ انقلاب لکھنؤ 26 جنوری 2022۔
ان مضامین کو بھی پڑھیں
حرمین شریفین کا تقدس سلامت رکھا جائے سعودی ویژن ۲۰۳۰ کی تشہیری مہم مقامات مقدسہ میں فورا روکی جانی چاہیے
توہین رسالت ﷺ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی
کیا اردغان اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کر رہے ہیں
Pingback: اسرائیلی فوج پھر سے درندگی کی راہ پرگامزن ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: سیف علی شاہ عدم بہرائچی