پروفیسر چندرشیکھر نے اردو آبادی کو دیا تحفہ

Spread the love

پروفیسر چندرشیکھر نے اردو آبادی کو دیا تحفہ

محمد رفیع نے کیا شکریہ ادا سیکنڈری و سینئر سیکنڈری میں 90804 میں 4789 عہدے اردو، فارسی و عربی کے لئے ہوئے منظورپٹنہ، 2/ مئی (وجاہت، بشارت رفیع) سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بحالی کے لیے کیبنٹ نے آج سیٹوں کی منظوری پر مہر لگا دیا۔

سیکنڈری و سینئر سیکنڈری اسکولوں کے لئے کل 90804 عہدوں کی منظوری دی۔ اس میں 33186 سیکنڈری و 57618 سینئر سیکنڈری اسکولوں کے لئے مختلف مضامین کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ عظیم حکومت اتحاد نے اردو عربی اور فارسی کے لئے بھی بڑی تعداد میں اسامیاں دی ہیں۔

کل 4789 میں درجہ 9 و 10 یعنی سیکنڈری میں عربی کے 200 فارسی کے 300 اور اردو کے 2100 سیٹوں کی منظوری دی گئی ہیں جبکہ سینئر سیکنڈری میں عربی 200 فارسی 305 اور اردو 1684 سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے جس قریب مستقبل میں بحالی ہوگی۔

اگر ہم سیکنڈری و سینئر سیکنڈری کی بات کریں تو عربی کے 400 فارسی کے 605 اور اردو کے 3784 عہدوں کی منظوری دے کر قومی اساتذہ تنظیم بہار اور اردو ایکشن کمیٹی کی مانگ کو پورا کیا ہے۔

اس کے لیے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کو اپنی مانگ پورا ہونے پر شکریہ ادا کیا ہے

اور یہ کہا ہے کہ اردو، عربی اور فارسی کے پورے عہدوں 4789 پر بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ اقلیتوں کا اعتماد انہیں حاصل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *