سردیوں میں پستہ کھائیں تندرست و صحت مند زندگی پائیں
سردیوں میں پستہ کھائیں تندرست و صحت مند زندگی پائیں
سردیوں میں پستہ کھائیں تندرست و صحت مند زندگی پائیں
سردی کے موسم میں جہاں ڈھیروں میوہ جات دستیاب ہوتے ہیں وہیں مزیدار پستہ ہر ایک کوسب سے زیادہ پسند ہوتا ہے۔سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے پستہ نہ صرف جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ خون بھی صاف کرتا ہے، کھانسی
Blood sugar
میں مفید ہے، بلغم کو صاف کرتا ہے اور مٹھی بھر پستے روزانہ کھانے سے دل کی بیماریوںکے خطرے سے بھی کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ایک سو گرام پستے کی گری میں 500 پلس حرارے ہوتے ہیں پستے غذائیت سے بھرپور اور ذائقے میں بہترین ہوتے ہیں۔
آیئے جانتے ہیںمزیدار پستے کے حیران کر دینے والے فوائد :۔
پستے کے حیرت انگیز طبی فوائد
جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں پستہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی مہلک بیماری سے دور رکھ سکتی ہے، پستہ خون میں شامل ہو کر خون کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو کم کر دیتا ہے
ساتھ ہی یہ خون کو نقصان پہنچانے والی چیزوں اور مادوں سے پاک بھی کرتا ہے۔اگر آپ بتاے گیے چند طریقوں سے پستے کا استعمال کریں تو ان گنت فائدے حاصل کر سکیں گے۔
ان گھریلو طریقے سے پستہ استعمال کریں
پستے کا ایک مخصوص مقدار میں استعمال معدہ کے نظام کو درست کرتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے ساتھ ہی جگر کے لیے بھی مفید ہے۔
پستہ کے چھلکے کا سفوف بنا کرروزانہ صبح وشام چار ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کیا جاے تو معدہ، انتڑیوں، دل، جگر اور دانتوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
نزلہ، زکام، درد سر، کمر درد اور جسمانی کمزوری کی صورت میں پستے کو مکھن میں ملا کر کھانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے درد ختم ہو جاتا ہے۔پستوں کے باقاعدہ استعمال سے دل کی دھڑکن بہتر اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے۔
وبائی بیماریوں سے بچنے کے لیے پستے اور مصری کو برابر مقدار میں پیس کر کھانے سے وبائی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے بال بےحد خوب صورت لمبے اور گھنے ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بالوں کو بڑھانے اور ملائم کرنے کے لیے پستہ کا تیل استعمال کرتی ہیں۔
پستہ دل و دماغ کی صحت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ حافظے میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ پستہ اگر چینی یا مصری کے ساتھ کھایا جاے تو جسم سے زہریلے مادوں کو دور کرتا ہے۔
یرقان جیسے جان لیوا بیماری میں پستہ کا استعمال بے حدفائدہ مند ہے۔
ان مضامین کو بھی پڑھیں
خدائی پابندیوں کو اپنا کر ہی ایڈزسے بچا جا سکتا ہے
اومیکرون کی علامات کیا ہیں اور یہ کووڈ کی دوسری اقسام سے کتنا خطرناک ہے؟
Pingback: رات کا کھانا کھا کر فوراً سونے والے ہوشیار ہوجائیں ⋆ اردو دنیا ⋆ تحقیقی رپورٹ