رات کا کھانا کھا کر فوراً سونے والے ہوشیار ہوجائیں

Spread the love

رات کا کھانا کھا کر فوراً سونے والے ہوشیار ہوجائیں

رات کا کھانا کھا کر فوراً سونے والے ہوشیار ہوجائیں

رات کھانا کھاتے ہی سونا ذیابیطس کے مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے یہ ثابت ہوا ہے ایک نئی تحقیق میں جو طبی میگزین ڈائبیٹس کیئر میں شائع ہوئی ہے۔
دوڑتی بھاگتی زندگی نے ہمارے جسم کی قدرتی گھڑی میں انتہائی بگاڑ پیدا کردیا ہے، اب مصروف زندگی میں ہم صحت کے اہم اصولوں کو نظر انداز کررہے ہیں

رات کھانا کھاتے ہی سونا بھی آج کل اکثر لوگوں کے معمولات میں شامل ہوچکا ہے، جو صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

تحقیق کار ایک سینئر مصنف اور پی ایچ ڈی ریچا سکسینا ہیں جو ایم جی ایچ میں سینٹر فار جینومک میڈیسن کی پرنسپل تفتیش کار ہیں نے کہا کہ ۔

ہم نے اس معاملے پر تحقیق کا فیصلہ کیا کہ کیا دیر سے کھانا جو عام طور پر میلاٹونن کی سطح میں اضافے کا سبب بنتا ہے کیا اس کے نتیجے میں خون میں شوگر کے کنٹرول پر بھی خلل پڑتا ہے۔

اس تحقیق میں اسپین کے آٹھ سو پینتالیس بالغ افراد کو شامل کیا گیا جنہوں نے رات گیے سونے سے پہلے کھانا کھایا جس کے ان میں میلاٹونن لیول کی سطح بلند رہی

رات دیر سے کھانے کی وجہ سے ان کی انسولین کی سطح کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کر بلند کرنے کا باعث بنا، کیوں کہ انسولین خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بلڈشوکر لیول بڑھتا ہے۔

میلاٹونن کی اعلیٰ سطح اور کھانے کی مقدار دیر سے کھانے سے وابستہ افراد میں انسولین کے اخراج میں خرابی اور بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے۔

تحقیق سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے بلڈشوگر متاثر ہوتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کی وجہ بنتا ہے

 

 

2 thoughts on “رات کا کھانا کھا کر فوراً سونے والے ہوشیار ہوجائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *