سہ ماہی پیام شعیب الاولیا براؤں شریف کا خصوصی ضمیمہ حاضر خدمت ہے

Spread the love

سہ ماہی پیام شعیب الاولیا براؤں شریف  کا خصوصی ضمیمہ حاضر خدمت ہے

سہ ماہی پیام شعیب الاولیا براؤں شریف کا خصوصی ضمیمہ حاضر خدمت ہے ( فروری، مارچ، اپریل) 

صاحب زہد و تقویٰ عابد شب زندہ دار صاحب فضل و کمال یادگار شعیب الاولیا شیخِ طریقت ہادیئ شریعت نبیرۂ شعیب الاولیا جانشینِ مظہرِ شعیب الاولیا حضرت علامہ و مولانا الحاج الشاہ غلام عبدالقادر چشتی المعروف چشتی میاں علیہ الرحمۃ والرضوان سابق نائب مہتمم دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول وخانقاہ فیض الرسول براؤں شریف کی روحانی سرپرستی اور ان کے جانشین وخلیفہ شہزاۂ گرامی وقار حضرت مولانا حافظ و قاری پیر محمد افسر علوی قادری چشتی صاحب قبلہ کی ادارت میں نکلنے والا رسالہ سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء دورِ حاضر میں مذہب و مسلک کا سچا اور بے باک ترجمان اور تعلیماتِ اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں انفرادی حیثیت کا حامل ہے اسی وجہ سے بہت ہی قلیل مدت میں اُردو داں اور اردو نواز طبقہ کے دلوں میں اس رسالے نے اپنی خاص جگہ بنالی ہے

الحمد للّٰہ اس رسالہ کو حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے خصوصی فیضان کے ساتھ ساتھ دورِ حاضر کے علما و مشائخ بالخصوص سیدی مرشدی حضور گلزارِ ملت مسولی شریف ، سیدی حضور سہیل میاں بلگرام شریف ، حضور بہار الھند جاجمئو شریف، حضرت جمال مینا شاہ گونڈہ اور دیگر اکابرین اہل سنت و جماعت کی تائید و حمایت کے ساتھ نیک دعائیں حاصل ہیں

یہ خصوصی شمارہ شہزادۂ مظہر شعیب الاولیاء حضرت علامہ و مولانا الحاج الشاہ غلام عبدالقادر چشتی علیہ الرحمہ سابق نائب ناظم اعلیٰ دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف کی سیرت و شخصیت حیات وخدمات ولادت، دینی، علمی، ملی ، قومی ،درسی، فکری ، تعمیری نیز مختلف النوع جہات پر مشتمل ہے۔

اس شمارے میں تاج الفقہا حضرت علامہ مفتی محمد اختر حسین قادری علیمی،مفتی ازہار احمد مصباحی امجدی اوجھا گنج ،مولانا کمال احمد علیمی جمداشاہی، مفتی محمد شمس القمر فیضی ، مولانا محمد نفیس القادری امجدی،مفتی عبد الحکیم ناطق نوری، مفتی غلام معین الدین چشتی فیضی ، مفتی منظور احمد فیضی یارعلوی، مولانا احمد رضا اعظمی مصباحی، مولانا اسلام الدین احمد انجم فیضی ، مولانا محمد قمر انجم فیضی، مولانا صاحب علی چترویدی فیضی یارعلوی، مولانا جمال احمد صدیقی اشرفی ، مولانا اسرار احمد فیضی، مولانا عبداللہ عارف صدیقی فیضی، مولانا طاہر القادری کلیم فیضی، مولانا اظہار احمد فیضی جیسے دیگر علماے کرام، مفتیان عظام و ارباب علم وفن کے تحقیقی مضامین و مقالات، تاثرات، تعزیتی تحاریر ، مناقب کے گلدستے شامل ہیں۔

آپ سے مخلصانہ اپیل ہے کہ اسے خود پڑھیں ، دوسروں کو شیئر کریں اور انہیں پڑھنے کی ترغیب دیں ، اور پڑھنے کے بعد اپنے تاثرات ہمیں ضرور ارسال فرمائیں تاکہ آئندہ شمارہ میں اس کو شامل کیا جا سکے ہم آپ کے ممنون و مشکور ہوں گے۔

از: محمد نعیم امجدی اسمٰعیلی بہرائچ شریف ایڈیٹر سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف

 99848 96902

7081182040

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *