تذکرہ اسلاف بارہ بنکی

Spread the love

تذکرۂ اسلافِ بارہ بنکی (تعارفِ کتاب)

!ز: ذاکر حسین قاسمی (گریڈیہہ ، جھارکھنڈ)

ضلع بارہ بنکی کے صوفیاء، اولیاء، علماء، قضاء، شعراء، ادباء اور وہاں کے ملی و سماجی شخصیات کو پڑھنا ہو، ان کے بارے میں کچھ جاننا ہو تو اب آپ کو سینکڑوں کتب اور ہزاروں صفحات پلٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ادھر ادھر لائبریری اور کتب خانوں کے چکر لگانے بھی حاجت نہیں ہے

کیوں کہ ہمارے عزیز دوست مفتی فرحان بارہ بنکوی صاحب نے تین چار سال کی انتھک محنت و کوشش سے آپ سب کو ان پریشانیوں سے بچا دیا ہے۔ اب نہ آپ کے چپل گھسیں گے اور نہ وقت ضائع ہوگا۔مفتی فرحان بارہ بنکوی صاحب ہمارے درسی ساتھیوں میں سے ہیں۔ اسلاف سے انہیں جو لگاؤ ہے، تعلق ہے وہ ہم سب پر عیاں ہے اور اب آپ سب پر بھی واضح ہو جائے گا۔

وہ بارہا ہم لوگوں کے سامنے تذکرہ کرتے تھے کہ بارہ بنکی کی علمی و ملی شخصیات پر ایک تذکرہ لکھنا ہے؛ لیکن ہم نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا

لیکن آج جب انہوں نے یہ مژدۂ جانفزا سنایا تو بڑی خوشی ہوئی اور ان پر رشک آیا کہ گوناں گوں مصروفیات کے باوجود انہوں نے اتنا وقت نکال لیا کہ اپنے عزائم کو ہمارے سامنے عملی شکل میں لا کر دکھا دیا۔کتاب کا سرورق اور اجمالی فہرست سے مشمولات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

اس کتاب کے لیے انہیں کس قدر محنت کرنی پڑی ہوگی، اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگائیے کہ کتاب میں صرف ماضی قریب کے شخصیتوں کا تذکرہ نہیں ہے

بلکہ موصوف نے چوتھی صدی ہجری سے بھی ایک صوفی کو اٹھایا ہے اور ان کے حالات قلمبند کیے ہیں۔کتاب تو اب تک میں نے بھی نہیں پڑھی؛ لیکن موصوف کا مضمون گاہے بگاہے نظروں سے گزرتا رہتا ہے، جس کی بنیاد پر یہ بات کہی جا سکتی ہے

کہ آپ کو یہاں بزرگوں کے حالات کے ساتھ ساتھ ادبی چاشنی بھی ملے گی، اکتاہٹ و بوریت محسوس نہیں ہوگی، ان شاء اللہ۔ تو پھر دیر کس بات کی، انتظار کس چیز کا؟ ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘ کا مصداق بن کر فائدہ اٹھائیے اور گھر بیٹھے کتاب منگایئے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیجیے

2 thoughts on “تذکرہ اسلاف بارہ بنکی

  • December 5, 2024 at 5:27 pm
    Permalink
    مصنف صاحب نے یہ کتاب لکھ کر ہم نئے طلباء کے لیے
    بہت آسانی فراہم کر دی ہے
    اللہ مصنف صاحب کی محنت کو قبول فرمائے
    اور بہترین بدلہ عطا فرمائے
    Reply
  • Pingback: تذکرۂ اسلاف بارہ بنکی ⋆

Leave a reply

  • Default Comments (2)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *