ملک کے تمام ملی تظیمیں متحد ہو کر مسلمانوں کے جذبات کا کریں
ملک کے تمام ملی تظیمیں متحد ہو کر مسلمانوں کے جذبات کا کریں احترام : محمد رفیع
مظفر پور (وجاہت، بشارت رفیع)
وقف بل کی ہر سو مخالفت ہو رہی ہے۔ اس درمیان قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ایک اہم نشست خزانچی محمد حماد کی رہائش پر ہوئی جس کی صدارت ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کی۔
اس نشست میں ترمیم شدہ اور موجودہ وقف بل سے مسلمانوں میں اضطراب ہے اور اس کی خواہش ہے کہ مرکزی حکومت اس بل کو واپس لے لے۔
اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے دو بڑی تنظیمیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمیعت علمائے ہند ہے وہیں ریاستی سطح پر امارت شریعہ بہار اڑیسہ و جھاڑکھنڈ کی مضبوط شاخ ہے۔
جناب رفیع نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی بڑی تنظیمیں ہیں جو بڑا رول ادا کر سکتی ہیں۔ لیکن محمد رفیع نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رہنمائی کرنے والی تنظیمیں حکومت کی سازش کا شکار ہیں اور وہ تقاضے پر کھڑا نہیں اتر پا رہی ہیں۔
اس لیے محمد رفیع نے ہندوستان کی تمام چھوٹی بڑی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور متحد ہو کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف بل کے خلاف زبردست مخالفت کریں جو تاریخ رقم کر دے۔
نشست میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری محمد تاج الدین، خازن محمد حماد، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر، شہر کے مشہور شاعر و بڑے ادیب پروفیسر ڈاکٹر صبغت اللہ حمیدی، حافظ رضوان اللہ، محمد منور انصاری اور محمد حسیب الرحمن وغیرہ شامل تھے۔