مدارس اسلامیہ اور عصری تقاضے دور حاضر کی بہترین کتاب
مدارس اسلامیہ اور عصری تقاضے دور حاضر کی بہترین کتاب : محمد رفیع
کتاب کی تصنیف بے مقصد نہیں، بامقصد ہے : ڈاکٹر محمد حفظ الرحمن
مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)
ڈاکٹر محمد حفظ الرحمن ابن الشیخ عبدالقوی آرزو کی تصنیف کردہ کتاب ” مدارس اسلامیہ اور عصری تقاضے ” کا ہوٹل ایس کے بینکوٹ ہال مظفر پور میں رسم رو نمائی ہوئی۔
جناب حفظ الرحمن نے اپنے دست مبارک سے معزز، محترم پروفیسر (ڈاکٹر) التمش داؤدی، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع، شہر کے مشہور ایڈوکیٹ ڈاکٹر رضوان احمد اعجازی، ساماجک و ملی خدمت گار سید ریاض احمد عرف ننھو کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔
اس کتاب کا تحفہ پا کر تمام لوگوں تمام لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صاحب کتاب کا شکریہ ادا کیا۔ کل 200 صفحہ پر مشتمل اس کتاب کا موضوع دیکھ کر ہی اس کی اہمیت اور افادیت کا علم ہو جاتا ہے۔
جناب حفظ الرحمن نے اس موقع پر کتاب پر تبصرہ کرنے کے ساتھ ہی اس کتاب کے تصنیف کے پیچھے کے ان کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر آپ کو اس کا علم ہو جائے گا کہ آخر کس مقصد کے تحت میں نے اس کتاب کی تصنیف کی۔
جناب رفیع نے کتاب کا تحفہ پاکر خوشی کا اظہار کیا اور جناب حفظ الرحمن کو مبارکباد پیش کیا۔ جناب رفیع نے بتایا کہ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انتساب، تقریظ اور سطور اولین کے بعد کتاب کے پہلے حصہ (نصاب تعلیم) میں پانچ مضامین اور حصہ دوم (مشورے اور گزارشیں) میں گیارہ مضامین ہیں جو کتاب کو جامع اور مانع بناتا ہے۔
جناب رفیع نے جب دیکھا کہ کتاب کا ہدیہ 300 روپیہ ہے تو انہوں نے جناب حفظ الرحمن سے پوچھا کہ اس کا ہدیہ کیا دے دیں تو انہوں نے کہا ابھی تو یہ تحفہ ہے جب اپنے مقصد پر کام کروں گا تب میں خود آپ سے مدد مانگو نگا، اس دن آپ ہماری مدد کریں گے۔
ڈاکٹر التمش داؤدی نے تعریف کرتے ہوئے حفظ الرحمن کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ آپ کی تحریر بہت زبردست ہے۔ آخر میں جناب رفیع نے کتاب کے کچھ مضامین کا مطالعہ کر کہا کہ مصنف نے دور حاضر کے تقاضے کے مد نظر لکھی گئی اس کتاب کے لئے انہیں جتنا زیادہ سے زیادہ مبارکباد دی جائے کم ہے۔
آج اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان، نسیم اختر، محمد امان اللہ، ناظر اسرار عارفی، محمد جاوید عالم، صبغت اللہ رحمانی، ڈاکٹر صبغت اللہ حمیدی اور وقف بورڈ مظفر پور کے سیکریٹری شمیم اختر وغیرہ موجود تھے۔