ذات پر مبنی مردم شماری اور ہماری ذمہ داریاں

Spread the love

ذات پر مبنی مردم شماری اور ہماری ذمہ داریاں


ذات پر مبنی مردم شماری کی اہمیتِ بہت زیادہ ھے ، اسی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے حکومت بہار نے اعلان کیا تھا کہ بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی ، اسی پر عملی اقدام کرتے ہوئے حکومت بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا کام شروع کیا ھے ، اس کے لیے مردم شماری کرنے والے حضرات کو ٹریننگ دی جا رہی ھے ، یہ کام دو مرحلہ میں مکمل کیا جائے گا ، پہلے مرحلہ میں عمارت / مکان شماری کا کام کیا جائے گا

اس میں مردم شماری کرنے والے سرکاری عملے ہر عمارت / مکان پر جائیں گے اور اس پر نمبر دین گے اور رجسٹر پر خانہ پری کرین گے ، جبکہ دوسرے مرحلہ میں مکان پر دیئے گئے نمبر کے مطابق مردم شماری کا کام کیا جائے گا ، اس کا پہلا مرحلہ عمارت / مکان شماری کا کام 7/ جنوری 2023 سے 21/ جنوری 2023 تک ہوگا ، اس مرحلہ میں مکان شماری کرنے والے سرکاری عملے عمارت / مکان پر جا کر اس میں رہنے والے لوگوں سے معلومات حاصل کرین گے ، پھر اس پر نمبر لکھیں گے ، جبکہ خبر کے مطابق اس کا دوسرا مرحلہ یعنی مردم شماری کا کام 1/اپریل 2023 سے 21/ اپریل 2023 تک ہوگا ،
عمارت / مکان شماری کا کام اہم ھے ، اس لئے عمارت / مکان میں رہنے والے گارجین کی ذمہ داری ھے کہ عمارت / مکان شماری کرنے والے کو صحیح اطلاع دیں اور مکان پر نمبرنگ اور رجسٹر میں خانہ پری کرائیں ، عمارت/ مکان شماری کا طریقہ مثال کے ذریعہ سمجھئے کہ اگر ایک مکان میں ایک فیمیلی کے لوگ رہتے ہیں ،تو اس پر نمبر 1 لکھا جائے گا ، اگر عمارت / مکان میں 3 کمرے ہیں اور 3 فیمیلی کے لوگ رہتے ہیں ، تو مکان پر 1_3 لکھا جائے گا ، اسی طرح دوسرے مکان میں ایک فیمیلی ہے تو نمبر لکھا جائے گا ، 2_1, اگر 3 فیمیلی ھے تو لکھا جائے گا 2_ 3 , یا 2__6 ، چونکہ مکان نمبر 1 میں 3 نمبر تک آچکا ھے ، اس لیے مکان نمبر 2 میں 2_6 ہوگا ، اسی طرح اگر شہر میں کئی منزلہ عمارت / مکان ھے ،اور ہر ایک میں الگ الگ فیمیلی کے لوگ رہتے ہیں ،تو نمبرنگ اسی طرح کی جائے گی ، مثلا مکان 3 منزلہ ھے اور 3 فیمیلی کے لوگ رہتے ہیں تو عمارت / مکان پر نمبر 1_ 3 لکھا جائے گا ، اس کا مطلب یہ ھوا کہ اس میں 3 فیمیلی کے لوگ رہتے ہیں ، اسی کے حساب سے مردم شماری کا کام ھوگا ، اگر مکان میں چند کمرے ہیں ، اور چند فیمیلی کے لوگ ہیں ، اس پر نمبر 1 لکھ دیا گیا ،تو اس کا خطرہ ھے کہ مردم شماری کے وقت صرف ایک فیمیلی کے لوگوں کا نام شمار کیا جائے گا ، اس لئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ھے پہلے مرحلہ میں عمارت / مکان شماری کا کام صحیح انداز پر کرائیں ، مکان شماری کرنے والے کی مدد کریں ، تاکہ وہ صحیح کام کر سکیں ، مکان شماری میں غلطی کی وجہ سے آئندہ مردم شماری میں دشواری ہوسکتی ہے ،
عمارت/ مکان شماری کا کام اہم ھے ، اس موقع پر رجسٹر میں خانہ پری بھی کی جائے گی ،
اس سلسلہ میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ ایک رہنمائی ھے ، انداز مختلف ہوسکتا ھے ، اصل مقصد یہ ھے کہ کوئی عمارت / مکان نمبرنگ اور خانہ پری میں چھوٹنے نہ پائے ،
اس سلسلہ میں سماجی کارکنوں کی بھی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنے گاؤں ، محلہ اور اپنے علاقے میں بیداری پیدا کریں ، عمارت / مکان شماری کرنے والے حضرات کا تعاون کریں ، مکان میں رھنے والے لوگوں کو بھی بتائیں کہ وہ عمارت / مکان شماری کرنے والے حضرات کا پورا تعاون کریں ، تاکہ یہ مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوسکے
عمارت / مکان شماری کے موقع پر چند باتیں خاص طور پر دھیان میں رکھیں
(1) ہمیں یہ خبر رکھنی چاہئے کہ عمارت / مکان شماری والے سرکاری عملے کس دن ہمارے مکان شماری کے لئے آئین گے
(2) اپنی عمارت ،مکان اور فیمیلی کی خانہ پری ضرور کرائیں ، کیونکہ اگلے مرحلہ کی مردم شماری اسی کی بنیاد پر کی جائے گی ، اگر آپ چھوٹ گئے تو بڑی دشواری ہوگی
(3) خانہ پری کا کام خود سے کرائیں
(4) ہمارے صوبہ میں لوگ مشترکہ خاندان میں بھی رہتے ہیں ، اس لیے فیمیلی کی خانہ پری میں توجہ سے کام لیں ، جان کار لوگوں سے مدد حاصل کریں اور ان کے رابطہ میں رہیں
(5) فیمیلی کے ممبران کی تعداد صحیح لکھوائیں ،کیوں کہ اسی کی بنیاد پر آئندہ مردم شماری ہوگی
(6) فیمیلی کے گارجین / سرپرست کا وہی نام لکھوائیں ، جو آدھار کارڈ میں ہو ،اور سرکاری عملے کو اسی کو دیکھ کر لکھنے کو کہیں
(7) اس کام میں ایک دوسرے کی مدد کریں ، لیکن کسی دوسرے کی خانہ پری کوئی دوسرا نہ کروائے
یہ پہلے مرحلہ کے سلسلہ میں رہ نمائی ھے ، دوسرے مرحلہ کے سلسلہ میں وقت پر رہ نمائی کی جائے گی ، ان شاء اللہ

مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *