مسجد رسول اللہ میں غوثِ اعظم کانفرنس سے سید نورانی میاں کا خطاب

Spread the love

مسجد رسول اللہ میں غوثِ اعظم کانفرنس سے سید نورانی میاں کا خطاب

نوری فائونڈیشن بنگلور کے زیرِ اہتما م مسجد رسولُ اللہ ﷺ میں 12نومبربروز اتوار بعد نمازعشاء بڑے ادب و احترام کے ساتھ غوثِ اعظم کانفرنس کا انعقادکیاگیا

جس میں حافظ و قاری شعیب رضارضوی نے تلاوت کلام اللہ سے محفل کا آغاز کیا حضرت محمدتوحیدرضاعلیمی امام مسجدرسولُ اللہ ﷺ خطیب مسجدرحیمیہ میسورروڈو مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور اپنی افتتاحی تقریرمیں انہوں نے کہاکہ قدرت معجزہ کرامت جادو استدراج کواچھی طرح جانناسمجھنا ضروری ہے

اللہ پاک نے عدم سے وجودبخشانیست سے ہست میں لایاساری مخلوقات کو پیداکیایہ اُس کی قدرت ہے اوراللہ کی قدرت پر ہمارا ایما ن ہے اللہ پاک نے انبیاے عظیم کو نبوت و رسالت عطافرمایاہے تو انبیائے کرام سے معجزات کا صدورہوتاہے انبیائے عظیم کے معجزات پر ہمارا ایمان ہے اللہ پاک اپنے نیک بندوں کوولایت عطافرماتا ہے تواولیائے کرام سے کرامتوں کا صدورہوتا ہے ولی کی ولایت کوتسلیم کرنابھی ضروری ہے اس لئے کہ ولایت معجزہ کا فیضان ہوتی ہے

محمدتوحیدرضاعلیمی نے کہا کہ انبیاء پر یہ ضروری ہے کہ وہ معجزات کا اظہارکر یںولیوں پر اپنی ولایت کا اظہار کرنا ضروری نہیں ہے اللہ کے ولی نمازی ہوتے ہیں بے نمازی ولی نہیں ہوسکتے حضور سیدنا غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ جاہل نہیں تھے وہ عالم باعمل تھے صوفی کامل تھے ساتھ ہی ساتھ نمازی تھے اسی لئے چالیس سال تک عشاء کے وضوء سے فجرکی نماز اداکی ہے

آپ کے سوانح میں یہ بھی ملتاہے کہ آپ پندرہ سال تک عشاء سے فجرتک ہررات ایک قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے یہ شان ہے غوث پاک کی اوراولیاء اللہ بھی علم وعمل کے میدان کہ شہسواررہتے ہیں۔ریاست کرناٹکاکے مشہور ومعروف ثناخواں قاری شاہد حسین نوری ہبلی اوریاسرحسین اشرفی بنگلور نے بہت دیرتک نعتیہ کلام پیش فرماتے رہے

حضرت مولانا حافظ وقاری محمدحسین اشرفی نے مہمان خصوصی ومقررخصوصی کا استقبالیہ کلمات وخانوادہ اشرفیہ کا تعارف کرواتے ہوئے آئے ہوئے مقررخصوصی کا استقبال کیانوری فائونڈیشن کے فائونڈر ومسجد رسول اللہ ﷺ کے صدر عالی جناب سید سجاداحمدآمری نے تاج العلماء سید نورانی میاں سرکار کی گل پوشی وشال پوشی فرمائی

مقررِخصوصی تاج العلماء حضرت علامہ مولانا سیدنورانی میاں اشرف الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ نے قرآن پاک کی آیت ۔اے ایمان والوں اللہ سے ڈرواور سچوں کے ساتھ ہوجائو۔کی بڑی عمدہ تفسیرفرمائی اور سچے کون ہیں اور سچوں کے پیچھے پیچھے چلنے کی برکاتیں کیاہیںاس پر روشنی ڈالی کہا کہ اصحابِ کہف عیسیٰ علیہ السلام کی امت کے ولی ہیں اپنے ایمان کی حفاظت کی خاطر ایک غار میں پناہ لی اور اُن کے ساتھ ساتھ ایک کُتابھی آپ کے ساتھ ہوگیاتو اللہ پاک نے انہیں تین سونوسال تک نیندکی حالت پررکھا

تین سونو سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی نہ اُن کا جسم خراب ہوا نہ اُن کے ساتھ کاکتا اللہ پاک نے انہیں دوبارہ بیدارکیا پیچھے چلنے اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے پراللہ پاک نے اس کتے کا ذکرقرآن مجید سورہ کہف میں کیا ہے جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امت کی یہ شان ہے کہ اگر بے زبان کتااُن کی صحبت پاجائے تو جنتی ہوجائے اللہ اُسے قرآن میں منشن کرے ارے جب بنی اسرائیل کے ولیوں کے کتے کی یہ شان ہے تو پھر میرارضا تیرا رضاہم سب کا رضا امام احمد رضافاضل ِ بریلی جو غوث ِ اعظم کا پٹہ اپنے گلے میں لٹکاکے یہ کہتاہوکہ یا غوث۔ تجھ سے در در سے سگ سگ سے ہے مجھ کو نسبت میری گردن پہ بھی ہے دور کا ڈورا تیرا ۔

جب ملتِ بنی اسرائیل کے ولیوں کا کتا اتنا قیمتی ہے کہ شیرکو قطرے میں لاتا نہیں کتا تیرا ۔جب عیسیٰ علیہ السلا م کی امت کے اولیاء کی یہ شان ہے کہ تین سو نوسال تک انہیں مو ت نہ مٹاسکی تو اگر میرے نبی کی امت کے ولی بلخصوص میرے میراں محبوبِ سبحانی غوث الاعظم دستگیر اگر پورے پورے قبرستان کو زندہ کردے توحیرت کیا اور حضرت عزیرعلیہ السلام سوسال تک سوتے رہے

لیکن آپ کے جسم سے متصل کھانا خراب نہیں ہوا دُور باندھا ہواگدھامرکر گل سڑ گیا ہڈیاں سفید ہوگئیں لیکن اللہ پاک نے اللہ والے کو بچایااور ولی کی نسبت صحبت اور قُربت نے بے جان دانوں اور بے جان کھانوں کو بچایااور یہ گدھاصحبت سے دور تھا قُربت سے دور تھا

اس لیے سڑ بھی گیاگل بھی گیاپیر سید نورانی میاں نے عظمت غوث ِ اعظم پر مدل ومفصل اور احسن طریقہ سے خطاب فرمایانورانی میاں سرکار کا مکمل خطاب نوری فائونڈیشن یوٹیوب چینل پرموجود ہے خطاب کے بعد صلاۃ وسلام اور سید نورانی میاں سرکار کی دعا پر مجلس اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر عالی جناب محمدشبیراحمدآمری نے دور دراز سے تشریف لائے ہوئے علما و عمائدین شہراور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس جلسہ گاہ میں علماء میں حضرت محمد توحیدرضاعلیمی مولانا حافظ و قاری اعجازاحمدرضوی مصباحی مولانا حسین احمداشرفی مصباحی حافظ عبدالرب صاحب حافظ آمرقادری اشرفی حافظ و قاری شعیب رضارضوی حافظ وقاری نعیم آمری حافظ عبدالسبحان حافظ عقیل رضارضوی اور عمائدین شہر میں عالی جناب سید سجاد احمد آمری جناب مذمل حبیب آمری جناب شبیراحمد آمری وسیم انجینئرصاحب افسر بیگ قادری صاحب وحیدالرحمٰن صاحب مذمل اشرفی صاحب اور دیگر عمائدین شہر بنگلورونوری فائدڈیشن کے جملہ ممبر جلسہ گاہ میں اول تا آخر حاضررہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *