جمعیتہ علما حلقہ بہٹہ حاجی پور لونی کے زیرِ اہتمام تیرہ روزہ اصلاحِ معاشرہ کا چھٹا عظیم الشّان اجلاس منعقد ہوا

Spread the love

جمعیتہ علما حلقہ بہٹہ حاجی پور لونی کے زیرِ اہتمام تیرہ روزہ اصلاحِ معاشرہ کا چھٹا عظیم الشّان اجلاس منعقد ہوا

جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کے ذمّہ داران کے ذریعہ علاقہ کی تمام مساجد میں ترتیب وار تشکیل دئے گئے”جاری ١٣ روزہ اصلاحِ معاشرہ“کا چھٹا عظیم الشّان پروگرام کل بتاریخ ٢٩ ربیع الآخر بمطابق 14 / نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء ” محمدی مسجد شیواٹیکا واقع بہٹہ حاجی پور “ میں منعقد ہوا

جس کی صدارت مولانا محمد مشتاق صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور و ڈائریکٹر فلاح دارین ماڈرن پلک اسکول  ،جب کہ قیادت محترم قاری عبدالجبّار صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علما حلقہ بہٹہ حاجی پور وخازن جمعیتہ علماء شہر لونی نے فرمائی ، اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا محمد طیب قاسمی امام وخطیب محمدی مسجد شیواٹیکا نے انجام دئے، پروگرام کا آغاز قاری عبدالجبار صاحب امام و خطیب مسجد عباس بہٹہ کی تلاوتِ کلام پاک اور حافظ و قاری محمدطالب لونی کی نعت پاک سے ہوا.!

بعدہ نوجوان و معروف عالم دین نیز مہمانِ خصوصی ” حضرت مولانا مفتی محمدعیاض صاحب مظاھری صدر جمیعتہ علماء مشرقی دہلی  نے “اپنی جوانی کی حفاظت کیجیے”

مذکورہ عنوان پر مفصل خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ “جمیعتہ علما حلقہ بہٹہ حاجی پور” کے علماء و  ائمہ حضرات مبارکباد کے مستحق ہیں  کہ یہ حضرات  “اصلاح معاشرہ” کے یہ پروگرام ترتیب وار پورے علاقے میں منعقد کر رہے ہیں ، جن کا مقصد اور جن کی غرض یہی ہے کہ ہمارے معاشرے اور ہمارے نوجوانوں کے اندر سدھار پیدا ہوجائے تاکہ وہ اپنی زندگی کو خوشحال گزار سکیں ، 

خطاب کرتے ہوئے کہا ہے “نوجوانوں” اس وقت بالخصوص معاشرے کو تمہاری ضرورت ہے ۔

یقیناً  پوری  امت کی نگاہیں نوجوانوں پر ہی ہوا کرتی ہیں ، ہمارے نوجوانوں سے ہی لوگوں کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ، چوں کہ یہی نوجوان  دور حاضر کے لیے روحِ رواں اور مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ، اسی واسطے اسلامی تعلیمات نے نوجوانوں کی رہنمائی کو خصوصی طور پر موضوع سخن بنایا ہے

درحقیقت یہ جوانی کے قیمتی ترین  لمحات بہت زیادہ انمول ہوتے ہیں، اسی لیے قوت و توانائی میں اس کا کوئی ثانی نہیں ، اس لیے کامیابی کے کسی بھی امیدوار کی یہ ذمہ داری ہے کہ جوانی اللہ تعالی کی اطاعت و فرماں برداری میں گزارے اور جوانی کے شب و روز عبادتِ الہی سے بھر پور رکھے، قربِ الہی کی جستجو میں رہے، ہمہ وقت نفسانی اور شیطانی خواہشات کے مقابلے کے لیے جد و جہد کرے، شیطانی وساوس سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے ۔

 مسلم نوجوانوں! اسلام دشمن قوتوں کی تمام عیاریاں و مکاریاں غارت کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرو، اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب تم اخلاص اور کامل سچائی کے ساتھ ایمان اور صحیح عقیدے کی روشنی دوسروں تک پہنچاؤگے

علمِ نافع اور عمل صالح سے آراستہ و پیراستہ بنو، اس طرح تمہارے دماغ روشن ہوں گے، اس سے تمہاری بصیرت میں نکھار آئے گا اور رائے صائب ہوگی، نیز تم معاشرے کی اصلاح اور بہتری کے لیے برائی ، اور فتنوں و آزمائشوں سے پاک صاف عنصر بن جاؤ گے،

مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: تنہائیوں میں موبائل جیسے فتنے سے بچنے کی کوشش کرو ، یہ بہت بڑا فتنہ ہمارے نوجوان موبائلوں کے ذریعے فحش و عریانیت پر مبنی فلمیں اور تصاویر دیکھتے ہیں جس سے شہوتیں بھڑک اٹھتی ہیں اور شیطان ان کو غلط کام کرنے پر اکسادیتا ہے جس سے وہ لاعلم ہوکر اس غلط کام میں مبتلا ہوجاتے ہیں

ذرا سوچ کر دیکھو کہ اس سے جوانیاں کس طرح تباہ و  برباد ہوتی ہیں ، بیاہ شادیاں نکاح ٹوٹ جاتے ہیں ، اس لیے میرے پیارے نوجوانوں غلط اور برے کاموں سے خود کو بچاؤ “اور اپنی جوانی کی مکمل حفاظت کرو ، جوانی کو برباد ہونے سے بچاؤ ۔۔یہ جوانی خدا کے لیے ہے جس نے ہمارے اوپر بیشمار احسانات فرمائیں ہیں ۔اس لئے اس جوانی کو اللہ کے لیے استعمال کیا جائے

اس موقع اخیر میں اصلاحِ معاشرہ کا یہ پروگرام مہمان مکرم حضرت مولانا مفتی محمدعیاض صاحب مظاھری دامت برکاتہم  کی دعا پر بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا.!

اس موقع پر تشریف لانے والے ائمہ و علماے کرام  کے اسماے گرامی یہ ہیں : 

حضرت مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب جنرل سکریٹری جمیعتہ علماء شہر لونی ،  اور مولانا محمداسلم صاحب علی مسجد بہٹہ،،مولانا محمد شاہنواز بلال مسجد بارڈر بہٹہ ، مفتی محمد مہربان صاحب قاسمی امام وخطیب شاہی مسجد بہٹہ  ، قاری محمد جعفر سنگم وہار ، قاری محمد عمران  ، ان کے علاوہ پروگرام میں علاقہ واطراف کے بیشتر نوجوانوں کے ساتھ  ایک جمّ غفیر نے شرکت کی.!

One thought on “جمعیتہ علما حلقہ بہٹہ حاجی پور لونی کے زیرِ اہتمام تیرہ روزہ اصلاحِ معاشرہ کا چھٹا عظیم الشّان اجلاس منعقد ہوا

  • November 22, 2023 at 6:19 am
    Permalink
    السلام علیکم
    ہم خدام جمیعتہ آپ کے شکرگزار ہیں کہ آپ نے اردو دنیا پر ہماری رپورٹ کو شائع کیا ہے
    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *