محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ ملنے پر علمی اور سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکبادیاں
محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ ملنے پر علمی اور سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکبادیاں
مظفر پور، 7/ ستمبر (وجاہ، بشارت رفیع)
یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر جناب محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
اس ایوارڈ کے ملنے کے بعد مظفر پور کی علمی و سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی کڑی میں مظفر پورکے معروف دانشور و علمی شخصیت و ایوان ادب کے صدر جناب ڈاکٹر محمد مظیع الرحمٰن عزیز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کیا ہے
اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح علمی و سماجی خدمات کو انجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر مادھمک سکچک سنگھ کے ضلعی نائب صدر جناب ڈاکٹر محمد تنویر نے کہا کہ محمد رفیع جیسی شخصیت قوم و ملت کے لیے انتہائی مفید ہے وہ علمی کاموں کے علاوہ مختلف سماجی اور سیاسی امور میں بھی سرگرم رہتے ہیں
اور پوری مستعدی کے ساتھ سماجی اور قومی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں یقیناً یہ ایوارڈ ان کے لیے بہت ہی موزوں اور مناسب ہے اس کے لیے میں اردو ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کے اس فیصلے کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس عظیم ایوارڈ کے لیے بہت ہی مناسب اور موزوں شخصیت کا انتخاب کیا ہے،
وہیں ایڈوکیٹ ڈاکٹر رضوان احمد اعجازی نے محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ سے نوازے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظفر پور کے تمام لوگوں کے لئے انتہائی قابل فخر لمحہ ہے، جناب محمد رفیع صاحب تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ بہار کے اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو یقینی بنانے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے اور مختلف مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں
جناب محمد رفیع کے ساتھ ساتھ ان کے شانہ بشانہ کام کرنے والے قومی اساتذہ تنظیم کے سبھی کارکنان قابل مبارک باد ہیں۔ اس طرح کے اعجاز ملنے سے یقیناً جناب محمد رفیع صاحب کے حوصلوں کو مزید تقویت ملے گی اور وہ پوری مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے اردو کی لڑائی لڑتے رہیں گے، پوری اردو آبادی ان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے،
جناب محمد رفیع نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ تمام لوگوں کی باہمی جدوجہد کا نتیجہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اس کوشش اور ہماری اس لڑائی میں سبھی لوگ ساتھ مل کر اردو کے مسائل کو حل کرنے کے لیے زمینی سطح پر کوشش کریں گے۔