صاحب فتاویٰ اسحاقیہ مفتی محمد عالمگیر رضوی سہلاؤ شریف سے مخدوم جہانیاں ایوارڈ سے سرفراز

Spread the love

صاحب فتاویٰ اسحاقیہ مفتی محمد عالمگیر رضوی سہلاؤ شریف سے مخدوم جہانیاں ایوارڈ سے سرفراز

علما ومشائخ نے اس موقع پر حضرت مفتی صاحب کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ دعاؤ‍ں سے نوازا

جودھ پور[پریس ریلیز]

رپورٹ:محمد شمیم احمدنوری مصباحی

مصباح الفقہا جامع معقولات و منقولات حضرت علامہ مفتی محمد عالمگیر صاحب رضوی مصباحی امجدی استاذ ومفتی دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور پور کی ذات گرامی تدریس وتقریراورفتویٰ نویسی نیز احقاق حق وابطال باطل میں اپنی مثال آپ ہے

آپ اس دور پرفتن میں بھی امام اہل سنت سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمدرضا قادری محدث بریلوی کے مشن ومسلک حق کے بے باک نقیب وترجمان اور اکابرین اہل سنت کے معتمد خاص ہیں

یوں تو آپ کو اللہ عزوجل نے جملہ علوم مروجہ دینیہ میں مہارت عطا فرمائی ہے، لیکن فقہ وحدیث وتفسیر اور منطق وفلسفہ آپ کے خاص موضوعات ہیں جن پر آپ کو کمال مہارت ودسترس حاصل ہے۔

کتب حدیث وفقہ کی عبارت و جزئیات پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں۔ اتنی ساری خوبیوں کے باوجود انتہائی منکسر المزاج، شریف الطبع، ظاہری آن بان، شان وشکوہ اور تصنع و ریاکاری سے دور اور بلند اخلاق سے متصف ہیں، ہر ایک عالم وشیخ بلکہ عام لوگوں سے بھی تواضع و انکساری سے پیش آتے ہیں

حدیث رسول “من لم یرحم صغیرنا ولم یوقر کبیرنا فلیس منا” پر عمل پیرا ہوتے ہوۓ اپنے بڑوں کی حد درجہ تعظیم و توقیر اور چھوٹوں پر لائق تقلید شفقت کا مظاہرہ فرماتے ہیں، مہمان نوازی میں بڑے اعلیٰ ذوق کے حامل ہیں۔ بڑوں کی تو بات الگ اپنے تلامذہ اور چھوٹوں کی بھی ایسی ضیافت فرماتے ہیں کہ وہ آپ کے مداح اور گرویدہ ہوۓ بغیر نہیں رہتے۔

 

صاحب فتاویٰ اسحاقیہ مفتی محمد عالمگیر رضوی سہلاؤ شریف سے مخدوم جہانیاں ایوارڈ سے سرفراز

انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ کے شاہ کار قلم سے لکھے ہوۓ فتاویٰ بنام “فتاویٰ اسحاقیہ ” دو ضخیم جلدوں میں زیور طبع سے مرصع ہوکر اصحاب علم وفضل سے دادو تحسین وصول کرچکے ہیں۔

عنقریب تیسری جلد بھی منظر عام پر آنے والی ہے۔ آپ کا یہ مجموعہ فتاویٰ آپ کی فقہی بصیرت پر شاہد عدل ہے۔ اور ایسا کیوں نہ ہو جب کہ آپ کو فتویٰ نویسی وفقہ وافتا کی اجازت نائب مفتی اعظم ہند، شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ جیسے عظیم فقیہ سے حاصل ہے

اور مفتی اعظم راجستھان علیہ الرحمہ ومحدث کبیر مدظلہ العالی سے اجازت فقہ وحدیث کے ساتھ خلافت بھی حاصل ہے۔

جب کہ حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی اختر رضا قادری ازہری نور اللہ مرقدہٗ سے بیعت وخلافت کا شرف حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ فقیہ ملت حضرت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ کے قائم کردہ مفتی ساز ادارہ “مرکز تربیت افتاءاوجھا گنج” سے آپ نے پانچ سالہ مراسلاتی افتاء کا کورس بھی کیا اور امتیازی پوزیشن کے ساتھ ہندوستان کے مقتدر علما ومشائخ کے مقدس ہاتھوں آپ کو سند و دستار افتاء سے نوازا گیا۔

آپ نے ہندوستان کے اکثر فقہی سیمناروں مثلاً بریلی شریف، مبارک پور، دھرول، اندوروبھیونڈی میں شرکت فرمائی ۔

مستقل طور پر آپ کی تین غیر مطبوعہ تصانیف بھی ہیں

(1)

حیات اجتماعی میں عورت کی حیثیت (2) شرح دروس البلاغت

(3) دیوبندیوں اور غیر مقلدوں کی ابتداء اور ان کے بنیادی عقائد اور ان کا تحقیقی رد۔

جب کہ آپ نے مختلف رسائل وجرائد کے لۓ بہت سارے مقالات ومضامین بھی تحریر فرماۓ۔ اس کے علاوہ آپ کے کل 80 مسبوط فقہی مقالات ہیں جو مختلف فقہی سیمناروں کے لیے لکھے گۓ ہیں۔ ماشاء اللہ : آپ کے سارے مقالے جات بھی طبع ہوکر منظر عام پر آنے والے ہیں!

الحمدللہ:علمی دنیا بالخصوص راجستھان میں آپ اپنی دینی وعلمی، فقہی وتدریسی، دعوتی وتبلیغی نیز مسلکی خدمات کی بنیاد پر اچھا اثر رکھتے ہیں۔

اور ہندوستان کے اکثر علاقوں میں آپ کے تلامذہ کثیر تعداد میں موجود ہیں! لہٰذاانہیں ساری خوبیوں کے اظہار و اعتراف میں گذشتہ دنوں [12 شعبان المعظم 1444ھ مطابق 5/ مارچ 2023ء بروز اتوار] 155 ویں عرس بخاری و دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے سالانہ جلسۂ دستار فضیلت کے مبارک و مسعود موقع پر خانقاہ عالیہ بخاریہ و دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے اراکین کی جانب سے اکابر علما و مشائخ بالخصوص تاج المشائخ امین ملت حضرت پروفیسر سید محمدامین میاں قادری سجادہ نشین:خانقاہ عالیہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے مقدس ہاتھوں آپ کو “مخدوم جہانیاں ایوارڈ” اور “سپاس نامہ” و خوب صورت شیلڈ پیش کیا گیا

 

صاحب فتاویٰ اسحاقیہ مفتی محمد عالمگیر رضوی سہلاؤ شریف سے مخدوم جہانیاں ایوارڈ سے سرفراز

اس موقع پر بہت سارے علما ومشائخ واحباب نے آپ کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ آپ کے علم وعمل میں اضافہ اور صحت وتندرستی کے ساتھ عمرطویل کی دعاؤں سے نوازا

مبارک باد پیش کرنے والوں میں یہ حضرات قابل ذکر ہیں

مفتئ اعظم مہاراشٹر مفتی محمد اشرف رضا قادری رضوی ,مظہر حضور محدث کبیر علامہ مفتی محمد شمشاد احمد صاحب مصباحی مفتی جامعہ امجدیہ گھوسی,حضرت پروفیسر غلام یحیٰ انجم مصباحی ہمدرد یونیورسٹی دہلی ،مفتئ اعظم باسنی حضرت علامہ ولی محمد صاحب باسنی،حضرت مفتی سید محمدصدیق جیلانی موربی گجرات، مولاناسید نورمیاں صاحب قبلہ جودھ پور،مفتی شاہدرضا مصباحی ممبئی ،مفتی ابویوسف قادری ازہری گھوسی ، مفتی ابرار احمد امجدی صدرمرکز تربیت افتاء اوجھاگنج، مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری،مفتی فیضان المصطفیٰ گھوسی،مفتی شفیع عالم اشرفی احمد آباد گجرات،مفتی خالدایوب مصباحی،مفتی عبد العلیم قادری دارالعلوم نوری اندور، مفتی احمد رضا اعظمی رضوی سنت کبیر نگر، مفتی عبد الرحمٰن رضوی مصباحی بہرائچ شریف،مولانانورالحسن قادری علیمی گجرات،مفتی شریف الحق رضوی کٹیہار بہار،ڈاکٹر محمد امجد اقبال ڈائرکٹر جامعہ فیضان اشفاق، مفتی شبیر احمدمصباحی ناگور شریف، مولاناحافظ محمدسعید اشرفی مہتمم: فیضان اشرف باسنی،مفتی شاہد علی مصباحی بہرائچ شریف،مفتی صادق علی علیمی مصباحی باسنی،مولانا محمدمسیح الدین مصباحی ناگور، مفتی محمد عبدالقادر رضوی اشفاقی امجدی باسنی،سیدمرغوب صاحب پالی،سیدمحمدقادری جیےپور،مولانا محمد اشتیاق احمد مصباحی سدھارتھ نگر،مفتی محمدنسیم امروہہ یوپی، مولاناحافظ وقاری محمدالیاس فیضی دہلی،مولانا محمد فیض العارفین نوری علیمی، مفتی نسیم احمد بریلی شریف،مولانا برکت رضوی پیپاڑوجملہ اساتذۂ اسحاقیہ جودھ پور

بارگاہ مولیٰ تعالیٰ میں دعا ہے کہ وہ اپنے محبوبان بارگاہ کے صدقے آپ کو عمر خضر عطا فرمائے، آپ کا علمی و عملی فیضان اسی طرح جاری وساری رکھے، اور آپ کو مزید خدمات جلیلہ مقبولہ کی توفیق عطا فرمائے! آمین بجاہ سید المرسلین!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *