اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ پر خصوصی نظر رکھیں

Spread the love

اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ پر خصوصی نظر رکھیں : علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری

اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اہل خانہ ہرطرح کی برائیوں سے محفوظ رہیں تو اس کے لیے آپ اپنے اہل خانہ کورزق حلال کھلانے اور بنیادی طورپر انہیں دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے گھر کا ماحول اسلامی بنانے کی کوشش کریں، اپنے گھر والوں پر خصوصی نظر رکھیں،شرم وحیااور پردہ کا خصوصی التزام کروائیں،وضع قطع پر نظر رکھیں،اپنے والدین، علماے کرام وبزرگوں کاادب واحترام کریں، نمازپنجگانہ باجماعت پڑھنے کی کوشش کریں-

اس طرح کے خیالات کا اظہار علاقۂ تھار کی مرکزی و مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز دینی وعصری درسگاہ” دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر، راجستھان”کے مہتمم وشیخ الحدیث نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے 04 ستمبر 2023عیسوی بروز دوشنبہ ہینڈیا باڑمیر میں منعقدہ حضرت ہالافقیر علیہ الرحمہ کے عرس مبارک کی تقریب میں کیا-

دینی وعصری تعلیم کوآپ نے دونوں آنکھوں سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر انسان گمراہی ودیگر وساوس وغیرہ سے بچنا چاہتا ہے تو اسے چاہییے کہ اپنے آپ کو تعلیم سے لیس کرے-جس طرح اگر کوئی انسان انکھوں سے محروم ہو تو اس کے لیے دنیا تاریک ہے اسی طرح علم سے محروم کے لیے بھی گویا دنیاتاریک ہے-

آپ کے خطاب سے قبل دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے چند ہونہار طلبہ نے نعت ومنقبت خوانی وتقاریر پیش کیں ؤ نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی انجام دیا –

صلوٰة وسلام اور قبلہ نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعاپر یہ مبارک ومتبرک تقریب اختتام پزیر ہوئی-

اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے حضرت مولانامحمدشمیم احمدنوری مصباحی،حضرت مولاناباقرحسین قادری برکاتی،مولاناحبیب اللہ انواری،

مولانامحمدعرس سکندری انواری،مولانااحمدعلی انواری،قاری ارباب علی قادری انواری، مولانا عبدالرسول انواری، مولانامحمددائم انواری مولاناشیرمحمدانواری وغیرہم

رپورٹ : حبیب اللہ قادری انواری

خادم: مدرسہ اہل سنت گلشن غوثیہ

مقام: ہینڈیا،پوسٹ:سورالی،تحصیل:رامسر، ضلع:باڑمیر(راجستھان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *