حاجی خدابخش مسجد کا پڑا سنگ بنیاد
حاجی خدابخش مسجد کا پڑا سنگ بنیاد علماے کرام و عام عوام کے ساتھ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ذمہ داران نے کی شرکت
(وجاہت، بشارت رفیع)
حاجی خدا بخش مسجد رام باغ مظفرپور کا گزشتہ جمعہ کو سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس بابرکت موقع پر کثیر تعداد میں علماے کرام، خاص و عام حضرات کے ساتھ ہی قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن ماسٹر نسیم اختر، تنظیم کے سرگرم ممبر ماسٹر سجاد، حافظ محمد رضوان اللہ
مسجد ھذا کے امام محمد شاہد، صدر نظام صاحب، سکریٹری صلاح الدین صاحب تبلیغی جماعت کے ذمہ دار جناب جلال صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ آخیر میں حاجی خدا بخش مسجد کے امام مولانا محمد شاہد صاحب کے دعاء سے مجلس کا اختتام ہوا
جناب شاہد نے کہا بارگاہ یزدی میں دست بہ دعاء ہوں کہ اللہ تعالیٰ مسجد کے تعمیراتی کام کو حسن اسلوبی کے ساتھ پاۓ تکمیل تک پہنچاۓ۔
تعمیرات میں حائل ہونے والے تمام رکاوٹوں، پریشانیوں اللہ تعالیٰ محفوظ فرمائے اور ہوں سہولت کا معاملہ فرمائے، آمین۔
اس موقع تمام ملی برادران سے یہ اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اپنی حصہ داری کو یقینی بناویں اللہ تعالیٰ بڑا غفور الرحیم ہے و اس کا بہتر اجر و ثواب دینے والا ہے۔