حج کمیٹی کی ناقص کارکردگی سے عازمین حج پریشان

Spread the love

حج کمیٹی کی ناقص کارکردگی سے عازمین حج پریشان

اس بار محکمہ اقلیتی امور ،بھارت سرکار اور حج کمیٹی آف انڈیا،ممبئ/بمبئ نے اپنی ناقص کارکردگی سے سبھی عازمین حج اور ریاستی حج کمیٹیوں کو پریشان کر رکھا ہے

ہوائی جہاز اڑان کی ابھی تک سبھی کو ان کے رجسٹرڈ موبائل فون پر ایس ایم ایس حاصل نہیں ہونے سے زبردست ٹنشن ہے،ہوائی جہاز اڑان اور رپورٹینگ ٹائم آنے کے بعد اپنے مقام سے عازمین حج ،وہاں جانے کے لیے ٹرین ،بس،کار کا انتظام کریں گے ۔

یہ بڑی پریشانی ہے،ریاستی حج کمیٹیاں بھی پریشان ہیں۔چند لوگوں کو میسیج آیا ہے اور زیادہ تر لوگ اسکے انتظار میں پریشان ہیں،جبکہ گزشتہ سال ایک ساتھ ہی سبھی عازمین حج کو ایس ایم ایس آتا تھا ۔

امارت شریعہ بہار ،ملی و تعلیمی کانسل بہار ،جمیعت العلماء ہند، جماعت السلامی ہند وغیرہ اورتمام سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں سے گزارش ہے کہ فوراً ،آپ اپنے سورس/وسائل/اثر کا استعمال کرکے محکمہ اقلیتی امور ،حکومت ہند کے ذمہ داروں سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ ان عازمین حج کی پریشانیاں دور ہو سکے۔

آگے بھی ان کو سہولت ہو،اس کے لیے سیاسی رہ نماؤں کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

پرواز کا آغاز ٢١ مئ سے ہو رہا ہے۔عازمین حج پریشان نہ ہوں،اللہ تعالیٰ آسانی فرمائیں ،آمین۔

مقامی خدام حج،آپ کی رہنمائی/رہبری/خدمت کے لئے دل سے کوشاں ہیں۔ ان شاء اللہ ۔۔۔سب مرحلہ آسان ہوگا۔

🌹حبیب مرشد خاںسکریٹریاردو رابطہ کمیٹی ،بھاگل پور9939068547

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *