ہفتہ کی چھٹی کے دن ٹرننگ، اردو اسکولوں کے اساتذہ کو معاوضہ کا قومی اساتذہ تنظیم نے اٹھائی مانگ
ہفتہ کی چھٹی کے دن ٹرننگ، اردو اسکولوں کے اساتذہ کو معاوضہ کا قومی اساتذہ تنظیم نے اٹھائی مانگ
چھ روزہ رہایشی ٹرننگ اتوار کو نہیں ہوتی لیکن جمعہ کو ہوتی ہے، معاوضہ ہمارا حق : محمد رفیع
مظفر پور، 16/ ستمبر (وجاہت، بشارت رفیع)
محکمۂ تعلیم ان دنوں اساتذہ کو چھ دنوں کا FLN & IT کا رہائشی ٹرننگ دے رہی۔ اس ٹرننگ میں ہندی اسکولوں کے ساتھ ہی اردو اسکولوں کے اساتذہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ٹرننگ سوموار سے سنیچر تک ہوتی ہے، اتوار کو ہندی اسکولوں میں چھٹی رہتی ہے اس طرح ہندی اسکولوں کے اساتذہ کی چھٹی محفوظ رہتی ہیں لیکن جمعہ کے دن ٹرننگ ہوتی ہے جب کہ جمعہ کو اردو اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ہوتی جو غیر محفوظ ہو جاتی ہے۔
محکمۂ تعلیم کے افسران نے اس کے بدلے دوسرے دن چھٹی دینے کا اعلان بھی نہیں کیا ہے اس لیے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر جناب تاج العارفین کی ہدایت پر تنظیم کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے محکمہ تعلیم کے افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، مظفر پور، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (اسٹیبلشمنٹ) مظفر پور، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (SSA)، مظفر پور، تمام بلاک ایجوکیشن آفیسرز، مظفر پور کو مکتوب ارسال کر ہفتہ کی چھٹی یعنی جمعہ کے دن میں ٹرننگ یعنی ڈیوٹی کرنے کے عوض میں دوسرے کسی دن چھٹی دینے کی مانگ کی ہے۔
جناب محمد رفیع نے کہا کہ چونکہ ٹرننگ پوری ریاست میں چل رہا ہے اس لیے کل ہی وہ محکمۂ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری جناب کے کے پاٹھک کو بھی مکتوب ارسال کر پوری ریاست کے اردو اسکولوں کے اساتذہ کو جمعہ کے دن ٹرننگ کرنے کے عوض میں دوسرے کسی دن چھٹی دینے کی مانگ کریں گے۔
جناب رفیع نے کہا کہ انہوں نے مکتوب میں لکھا ہے گزارش ہے کہ FLN & IT کی چھ روزہ رہائشی تربیت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹریننگ میں اردو اسکولوں کے اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ تربیت جمعہ کو بھی ہوتی ہے۔
اردو اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔ ہفتہ کی چھٹی کے دن بھی ٹریننگ میں شرکت کرنی پڑتی ہے۔ اس طرح اردو اسکولوں کے اساتذہ ایک دن کی چھٹی سے محروم ہوجاتے ہیں۔
اس لیے انہیں جمعہ کی چھٹی کا معاوضہ کی شکل میں دوسرے دن چھٹی دینے کا مکتوب جاری کریں اس کے قومی اساتذہ تنظیم آپ کا مشکور و ممنون رہے گا۔