سوسال تکمیل پر مادر علمی مدرسہ اسلامیہ
مدرسہ اسلامیہ سوسال تکمیل پر مادر علمی مدرسہ اسلامیہ بھوارہ مدھوبنی کے نام
علم و ہنر کا صدقہ ملتا رہے ہمیشہ
یہ دین کا ادارہ کھلتا رہے ہمیشہ
اس شہر کی ہے زینت اسلامیہ ہمارا
دیکھو سنور رہاہے دونوں جہاں ہمارا
عالم بنے ہیں کتنے حافظ بنے ہیں کتنے
ان کی دعا سے دیکھو یہ کام چل رہا ہے
جن کی ہے آج صدارت اکرام عام ہیں وہ
شیخ الحدیث فیضی سب کے امام ہیں وہ
حافظ صغیر مدنی استاذ ہیں ہمارے
مدرسہ کے سارے بچے ہیں چاند اورستارے
شیخ الحدیث اشفاق ، آفاق علم دیں ہیں
انیس کی محبت ہر دل میں جاگزیں ہے
ضیاءالرحمان ہیں پرنسپل ، مفتی وصی الرحماں
ہرباب باب روشن ہر در یہاں درخشاں
نورالعین سلفی امام مدنی منصورکہکشاں ہیں
علم وادب کے جامع ، انجم ہیں ضوفشاں ہیں
ہربچہ یہاں سے بن کر حافظ نکل رہاہے
سوسال ہوگیا ہے ہر کام چل رہا ہے
بستی کی ہے تمنا پھولے پھلے ادارہ
اس کو نظر لگے نہ ہرگز کبھی خدارا
عاقل نظر لگے نہ دشمن کی مدرسوں کو
دستار سرپہ باندھے دیکھوں میں ہر کسی کو
ڈاکٹر اسامہ عاقل مدھوبنی ، بہار ،انڈیا 9304144233