مسجد کا امام ہی اپنے محلے کا دینی کوتوال ہوتا ہے

Spread the love

مسجد کا امام ہی اپنے محلے کا دینی کوتوال ہوتا ہے

گزشتہ روز میرے ایک عزیز جناب انور علی خان کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ،انہوں نے بہت اصرار کیا کہ والد صاحب کی نماز جنازہ راقم الحروف کو ہی پڑھانا ہے

میرے مدرسہ سے ان کے گاؤں کی دوری تقریباً 13/کلومیٹر تھی ،راستہ ایسا کہ اللہ کی پناہ ،ٹوٹی پھوٹی کچی سڑک پر 13/کلو میٹر گھنے جنگل کے درمیان موٹر سائیکل چلاتے ہوے جانا بہت مشکل کام تھا

کسی طرح وقت مقررہ پر میں پہنچ گیا ، وہاں پہنچ کر دیکھا کہ بن بلائے چار پانچ بد مذہب مولوی کئی گھنٹہ پہلے ہی پہنچ چکے تھے اور ہر کام میں پیش پیش نظر آئے ، مجھے دیکھ کر ان کے چہرے کا رنگ بدل گیا

وہ سب آپس میں بات چیت کرنے لگے کہ اس گھنے جنگل میں واقع گاؤں میں یہ کیسے ؟؟کہاں سے آگیا؟؟؟وہاں کی مسجد کے امام صاحب چھٹی پر اپنے گھر چلے گئے تھے، کسی نے فون پر جب انہیں انتقال کی خبر دی تو ،وہ وہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے فوراً اپنے گھر کا سارا کام چھوڑ کر کچھ گھنٹہ قبل پہنچ چکے تھے

نماز جنازہ کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے، میں ان سے وہاں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگا ،انہوں نے بتایا کہ حضرت جنگل میں رہنے اور بسنے کی وجہ سے ان کا رہن سہن ، دل دماغ سب جنگلی ہو گیا ہے ،کسی بھی معاملے میں انہیں سمجھانے بجھانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے

خدمت کا بہت مشکل سے چار ہزار یہ لوگ دیتے ہیں، یہاں رہتے ہوئے تقریباً چار سال ہوگیا، کبھی وقت پر تنخواہ نہیں ملی

آج اگر ہم یہ جگہ چھوڑ دیں تو کل ہی کوئی بدمذہب یہاں قبضہ جما لے گا، دین و سنیت کی خدمت اور حفاظت کے پیش نظر اس جگہ کو میں نہیں چھوڑ پارہا ہوں، اللہ کا شکر ہے، جس حال میں ہوں خوش ہوں دعا فرمائیں۔‌خیر، مرحوم کے ایک رشتہ دار بعد تدفین مجھے کچھ پیسے دینے لگے میں نے وہ پیسہ لینے سے انکار کر دیا، وہ پیسہ اور اپنے پاس سے بھی کچھ نذرانہ امام صاحب کی خدمت میں پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمت بڑھائی اور کہا کہ یقینا آپ لوگ ہی اصل دین کا کام کررہے ہیں، جب بھی کوئی ضرورت ہو بے جھجھک مجھے بتائیں،جب بھی وقت ملے میرے مدرسے پر ضرور تشریف لائیں ،،،،جی ہاں یہ سچ ہے کہ گاؤں کی مسجد کا امام ہی اپنے گاؤں یا محلے کا دینی کوتوال ہوتا ہے،انہی کی وجہ سے ہی اس گاؤں یا محلے میں کسی بد مذہب کی دال نہیں گل پاتی ہے۔ اللہ رب العزت علماے کرام وائمہ اہلسنت کی حفاظت فرمائے ۔آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

نورالہدی مصباحی گورکھ پوری

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *