جامعہ اشرفیہ میں جشن یوم مفتی اعظم 10دسمبر کو
جامعہ اشرفیہ میں جشن یوم مفتی اعظم 10دسمبر کو
گورکھ پور /مبارک پور (نمائندہ)
شہزادہ اعلی حضرت مفتی اعظم ہند علامہ مصطفی رضا خان علیہ الرحمہ کی یاد میں جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں جشن یوم مفتی اعظم ہند کا پروگرام مورخہ 10دسمبر 2022 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منایا جاے گا
حسب روایت طلباے جماعت سابعہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی جانب سے یوم مفتی اعظم ہند کے عظیم الشان موقع پر طلبا کی علمی، ادبی اور تقریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف زبانوں میں تحریری و تقریری مسابقہ جاتی پروگرام بھی منعقد ہوا۔
جس میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر حصہ لینے والے افراد بھی تشجیعی و ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا۔
پروگرام کی سرپرستی عزیز ملت علامہ عبد الحفیظ صاحب دامت برکاتہم العالیہ سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور، صدارت صدرالعلما علامہ محمد احمد مصباحی دام ظلہ ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ، قیادت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل جامعہ اشرفیہ مبارک پور اور سیادت سراج الفقہا علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی صاحب فرمائیں گے
پروگرام میں خصوصی خطاب مولانا شاہد رضا خان مصباحی ڈپٹی کمشنر نگر نگم سمستی پور بہار ،حکومتی سطح پر طلبا مدارس کی حصہ داری کے امکانات کے عنوان پر خطاب کریں گے، ساتھ ہی مولانا حیدر رضا مصباحی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،عصر حاضر میں الحاد کا بڑھتا رجحان اور اس کا سد باب کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔
علاوہ ازیں دیگر علما ارباب صحافت ودانشور حضرات بھی پروگرام میں شرکت کریں گے ،برادران اسلام سے شرکت کی اپیل ہے ۔

Pingback: حضور مفتی اعظم ہند کی حیات طیبہ کے مختلف گوشے