ای ڈبلیو ایس سرٹیفیکٹ

Spread the love

ای ڈبلیو ایس سرٹیفیکٹ

ای ڈبلیو ایس (EWS) سرٹیفکیٹ

مرکزی اور ریاستی حکومت نے عام طبقہ کے لوگوں کو EWS کیٹیگری کے تحت ۱۰ فیصد ریزرویشن/آرکشن دیا ہے، جسے EWS (معاشی طور پر کمزور طبقہ) زمرہ کہا جاتا ہے، کئی سالوں سے اعلیٰ ذات کے ہندو ہر طرح کے ریزرویشن کو ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کے لیے قانونی، معاشی الغرض ہر طرح کی کوششیں اور جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن چند روز قبل یو یو للت کی سربراہی میں پانچ ججوں کی بنچ نے EWS ریزرویشن ختم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اہلیت کے لیے شرائط:

(۱) عمومی زمرہ (جنرل)

(۲) سالانہ آمدنی 8 لاکھ سے کم

تعلیمی شعبے میں فوائد:

تعلیمی اداروں میں تمام کورسز کے لیے، “10% نشستیں (سیٹ) EWS” زمرے کے لیے مختص ہیں اور کئی طرح کی فیس میں بھی رعایت دی جاتی ہے۔

سرکاری ملازمتوں میں فوائد:

ہر سرکاری ملازمت میں “10% ملازمتیں EWS طبقہ کے لیے مختص ہیں”۔

کہاں سے اور کیسے بنے گا:

یہ (EWS) سرٹیفکیٹ تحصیل دار کے دفتر سے حاصل بنتا ہے، آپ کو اپنی تحصیل کے

“Setu Suvidha Kendra/ Choice Center/ E-Service Center” سے فارم بھرنا ہوگا۔

مطلوبہ دستاویزات:

(۱) والدین/سرپرست کا انکم سرٹیفکیٹ

(۲) والدین/سرپرست اور درخواست گزار کاآدھار کارڈ

(۲) یوم ولادت سرٹیفکیٹ/ خارجہ سرٹیفکیٹ

(۳) پاسپورٹ سائز فوٹو

ہندی سے ترجمہ: حبیب جوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *