دارالعلوم امام احمدرضا گوریگاؤں ویسٹ ممبئی میں منایا گیا عرس اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ

Spread the love

دارالعلوم امام احمدرضا گوریگاؤں ویسٹ ممبئی میں منایا گیا عرس اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ

وادی رضا کی کوہ ہمالہ رضا کا ہےجس

سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے

گزشتہ روز مورخہ 1/ ستمبر /2024 بروز اتوار دارالعلوم امام احمدرضا خاندان گلی موتی لال نگر نمبر 2 گورےگاؤں ویسٹ ممبئی میں اسیر حضور تاج الشریعہ محافظ مسلک اعلی حضرت، حضرت قاری محمدشمشاداحمدرضوی صاحب قبلہ بانی و ناظم اعلیٰ دارالعلوم امام احمدرضا گوریگاؤں ویسٹ کی صدارت اور قاری غلام سید صاحب مدرس ادارہ ہذا و جملہ علمائے کرام باالخصوص حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب قبلہ، حضرت مولانا نازش رضا صاحب قبلہ، حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قبلہ، حضرت قاری تعلیم الدین صاحب قبلہ، حضرت قاری آزاد حسین صاحب قبلہ، حضرت قاری عبدالشکور صاحب قبلہ، حضرت قاری سرتاج عالم صاحب قبلہ، حضرت قاری رمضان علی صاحب قبلہ و جملہ اساتذہ ادارہ ہذا کی نگرانی میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ عرس اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ 106 واں عرس رضوی کے طور پر منایا گیا ۔

تلاوت قرآن پاک کی معطر فضاؤں کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا بعدہ دارالعلوم ہذا کے طلباے کرام یک بعد دیگرے نعت و منقبت کے اشعار کی گونج سے پوری محفل میں سماں باندھ دیا ۔

اخیر ( خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ قاری ایوب رضا قادری صاحب قبلہ خطیب و امام سنی بڑی مسجد موتی لال نگر نمبر 2 گورے گاؤں ویسٹ ممبئی) نے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے کچھ نمایاں اور انمٹ پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور تعلیم و تعلم کے حوالے سے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی ذات کو بطور نمونہ عمل واقعات کی روشنی میں طلبا کے سامنے پیش کیا کہ کس طور پر اعلیٰ حضرت نے اپنے علم کی روشنی سے پوری جماعت اہل سنت کو روشناس کرایا ۔

جن کی پوری جماعت اہل سنت و جماعت آج احسان مند ہے ۔ پھر سلام رضا اور رقت انگیز دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب پر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا فیضان جاری و ساری رکھے اور مسلک اعلیٰ حضرت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔

رپورٹر : سید استخار رضوی

جنرل سیکرٹری، دارالعلوم امام احمدرضا گوریگاؤں ویسٹ ممبئی

9892486373

 

 

اس کو بھی پڑھیں : اعلیٰ حضرت نے ترجمۂ کنز الایمان میں تفاسیر کی روح کو سمیٹ دیا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *