ہوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ہوتا
ہوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ہوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے، لیکن دورانِ سفر تو ہم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر ہے ہوتے ہیں، لیکن کس طرح ؟
آئیں آپ کو بتاتے ہیں !!! جب ہوائی جہاز گراؤنڈ پر ہوتا ہے بورڈنگ کے بعد مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ جاتے ہیں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ افراد گرمی یا گھٹن محسوس کرتے ہیں ، مسافر کمنٹ کارڈ یا میگزین نکال کر پنکھے کے طور پر جھل رھے ھوتے ہیں اور بار بار عملے کو ائرکنڈیشن چلانے کا کہتے رہتے ہیں
جس سے عملہ بھی پریشان ہوتا ہے کیوں کہ جہاز میں ائرکنڈیشن نہیں ہوتا عملہ مسافروں کو تسلیاں دیتا رہتا ہے کہ ابھی کچھ دیر میں نارمل ہو جائے گا، اور یہ چیز زمینی عملے کی جہاز کے ساتھ ائرکنڈیشننگ یونٹ لگانے میں تاخير کی وجہ سے ھوتی ھے جو پورے جہاز کو ٹھنڈی ھوا پائپ کے ذریعے فراھم کرتے ہیں ، ایئر کرافٹ کنڈیشننگ یونٹ (ACU) کیا ہے؟
ایئرکرافٹ ایئر کنڈیشننگ یونٹ ایک اہم گراؤنڈ سپورٹ آلات میں سے ایک ہے جو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی گاڑی میں نصب ہےجو ہوائی جہاز میں حرارت کی ضرورت کے لیئے استعمال کی جاتی ہے جو ہوائی جہاز میں ٹھنڈی ھوا یا گرم ھوا فراھم کرتی ہے جب کہ جہاز زمین پر پارک ہوتا ہے تاکہ مسافروں کے لیے آرام دہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے۔
لیکن جب جہاز ٹیک آف کرنے رن وے کی جانب روانہ ہو رہا ہوتا ہے تو یہ یونٹ ہٹا دیا جاتا ہے تھوڑی دیر میں مسافر پھر سے کچھ گرمی سی محسوس کر رھے ھوتے ہیں جب تک کہ جہاز فضا میں بلند نہیں ھو جاتا اور اپنی مطلوبہ پوزیشن پر جب جہاز آ جاتا ہے
تب آپ کو ائرکنڈیشن کے آن ھونے کا احساس ھونے لگتا ھے اب آپکو ٹھنڈی ھوا کیسے مل رہی ہے جب کہ جہاز میں تو اے سی ہی نہیں ہے، تو ایسا ہے کہ سائنسی طور جتنی بلندی پر جاتے ہیں تو باہر کا ٹمپریچر گرتا جاتا اور جہاز جس بلندی پر ہوتا ہے تو اس کے باہر کا ٹمپریچر مائینس 30- سے لیکر مائینس 50- ڈگری ہوتا ہے اس ہی ٹمپریچر کو جہاز میں کنٹرول کرکے مطلوبہ ائرکنڈیشنڈ کیا جاتا ہے۔ لہٰذا معلومات میں ایک اور اضافہ کر لیں۔
-
- نیٹ NET، جے آر ایف کیا ہے اور کونسے طلباء وطالبات یہ امتحان دے سکتے ہیں؟
- دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ
- کثرت مدارس مفید یا مضر
- نیٹ جے آر ایف اردو کی تیاری کیسے کریں ؟؟
- نفرت کا بلڈوزر
- ہمارے لیے آئیڈیل کون ہے ؟۔
- گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تاریخی حقائق ، تنازعہ اور سیاسی اثرات
- مقصد زندگی جینے کی آرزو اور منزل
- وکالت کا پیشہ اور دینی مدارس کے فارغین