حافظ اسامہ ابن مولانا وصی رشتہ ازدواج سے منسلک
حافظ اسامہ ابن مولانا وصی رشتہ ازدواج سے منسلک
مظفر پور : ( نمائندہ ) علاقے کی مشہور بستی افضل پور سمیرا کے باشندہ جناب حافظ شیخ اسامہ بن مولانا وصی صاحب جناب ایوب صاحب سقہ (مشرقی چمپارن ) کی صاحبزادی سے 27/ اپریل کو 69 ہزار روپے مہر کے عوض میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔
مذکورہ شادی میں فریقین کی جانب سے اس بات کا انتہائی سنجیدگی کے ساتھ خیال رکھا گیا کہ شادی پوری طرح سنت نبوی کے عین موافق انجام پذیر ہو اور الحمدللہ یہ شادی سنت کے مطابق ہی ہوانجام پذیر ہوئی
یہ شاید شادی کی سادگی اور سنت نبوی کی پابندی ہی کا نتیجہ تھا کہ نہ جہیز کا معاملہ پیش آیا اور نہ ہی بارات کا بھاری بھرکم قافلہ آیا بلکہ چند رشتہ داروں ہی کی معیت میں دلہا اور ان کے برادران تشریف لائے اور انتہائی سادگی کے ساتھ عین سنت نبوی کے مطابق نکاح کا مبارک اور بابرکت عمل انتہائی حسن انتظام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
اور رخصتی کا عمل بھی انجام پذیر ہوگیا اسکے بعد اتوار کے دن جناب مولانا وصی صاحب کے دولت کدہ پر انتہائی تز واحتشام کے ساتھ ولیمہ کی دعوت رکھی گئی
جس میں رشتہ داروں ،دوست واحبا ب کے علاوہ بہت سارے لوگ شریک ہو کر نئے جوڑے کو شادی کی مبارکبادیاں پیش کیں اور نیک خواہنشات کا اظہار کیا۔ مذکورہ بالا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر جناب انور حسین نے جوڑے کو دعائیں دیں اور نیک خواہنشات کا اظہار کیا۔