Share This Post:
- سوانح سلطان الہند خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ
- خود کشی اسلام کی نظر میں مع اسباب و تدارک
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
آبادی
ابنِ آدم ابنِ حوا بڑھ رہے ہیں دن بدن
زندگی کے آسماں کو کڑھ رہے ہیں دن بدن
ہاں یہ فخرو نازکی باتیں ،مگر جب ایسا ہو
ہر طرف انساں ہی انساں ،کچھ نظر نہ آتا ہو
جب زمیں کم ہوتی جائے، زندگی دشوار ہو
آسماں آلود ہو جائے کہ دل بیزار ہو
جب وسائل کم پڑے انسان کو ہر کام میں
جب کروڑو پیڑ کو کاٹا گیا ہر شام میں
ہر طرف آباد ہو تی جارہی ہیں منزلیں
پھر عمارت بن رہی ہیں ،طے ہوئی ہیں منزلیں
ہاں یہ آبادی ہمیں مشکل میں ڈالے گی بہت
ہر وسائل کے لئے ہم کو رلائے گی بہت
ہے ابھی بھی وقت گر رکنا ہو تو رک جائیے
زندگی کو ایک نیا پوشاک دے کر آئیے
سیف علی شاہ عدمؔ بہرائچی