راجستھان کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم اسحاقیہ کا سالانہ اجلاس و ختم بخاری شریف بحسن وخوبی اختتام پذیر
راجستھان کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم اسحاقیہ کا سالانہ اجلاس و ختم بخاری شریف بحسن وخوبی اختتام پذیر
جودھا پور راجستھان ،پریس ریلیز
راجستھان کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کا سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 3مارچ 2024ء مطابق 21شعبان المعظم1445ھ بروز اتوار جانشین مفتی اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی کی سرپرستی میں نہایت ہی تزک و احتشام سے منایا گیا جس میں شہزادۂ نعیم الاولیاء پیرطریقت حضرت علامہ سیدکلیم اشرف اشرفی الجیلانی وشہزادۂ کلیم الاولیاء حضرت علامہ سید جمال اشرف اشرفی الجیلانی جائس شریف،حضرت مفتی ولی محمد صاحب رضوی مع وفد سنی تبلیغی جماعت باسنی،نورالعلماء حضرت علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف، سید السادات حضرت قاری سید محی الدین اشرف اشرفی الجیلانی ناظم اعلیٰ دارالعلوم فیاضیہ،حضرت مولانا سید مقبول حسن قادری بیکانیر ،حضرت پیر سیدصداقت علی جیلانی ناگورشریف ، مصلح قوم وملت حضرت علامہ محمدسعیداختر صاحب قبلہ بھوجپوری،فاضل جامعہ ازہر علامہ ڈاکٹر محمد فاروق ازہری مرکز الثقافةالسنيه کیرلا،فاضل اسحاقیہ خطیب راجستھان حضرت علامہ ومولانا عبیداللہ حیدری صاحب و مقررشعلہ بار حضرت علامہ ومولانا محمد ہاشمی صاحب اترا کھنڈ ،حضرت مولانا محمد حنیف رضوی مع وفد سنی تبلیغی جماعت شیرانی آ باد، حضرت علامہ مولانا حافظ محمد سعید اشرفی، حضرت علامہ مولانا حافظ اللہ بخش اشرفی
ان حضرات کے علاوہ راجستھان گجرات یوپی ایم پی ہریانہ اور ملک کے مختلف علاقوں سے فضلاء اسحاقیہ اور عوام اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد فجر ہی مہمانوں کی دارالعلوم میں جوق در جوق آ مد ہونے لگی جن کے لئے چائے ناشتہ کے بعد کھانے کا انتظام تھا یہ خورد و نوش کا سلسلہ نمازِ ظہر تک چلتا رہا
بعدنمازظہر:دارالعلوم سے متصل زندہ شاہ مسجد میں ختم بخاری شریف کے پروگرام کا آغاز متعلم محمد رضوان اشفاقی کی تلاوت قرآن سے ہوا پھر یکے بعد دیگرے طلبہ دارالعلوم نے اپنے اپنے انداز میں نعت و منقبت اورعربی و فارسی زبان میں تقریر پیش کی بعدہ دارالعلوم اسحاقیہ کے قابل فخرفاضل حضرت علامہ عبیداللہ حیدری صاحب نے محبت رسول پر شاندار خطاب فرمایا
سامعین کے لبوں پر تکبیر و رسالت کے نعرے جاری ہونے لگے پھر بعد حضرت علامہ مفتی ولی محمد صاحب رضوی نے دارالعلوم اسحاقیہ کی خدمات اور حضور مفتی اعظم راجستھان علامہ مفتی محمد اشفاق حسین علیہ الرحمہ کی حیات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ یہ ہمارا مرکز ہے اس سے جڑے رہیں اس کے بعد جانشین مفتی اعظم راجستھان حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان رضوی صاحب نے فضیلت حدیث و شان امام بخاری پر ولولہ انگیز خطاب فرمایا اور طلبہ دورہ حدیث کو بخاری شریف کی آ خری حدیث پڑھا کر اجازت حدیث سے سرفراز فرمایا، صلاۃ وسلام اوردعاپریہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی-
عد نماز مغرب تشریف لائے ہوئے جملہ مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا-بعدنمازعشاء:مدرسہ فاطمةالزهراچیر گھر شاخ دارالعلوم ھذا کے سامنے دستار بندی کا پروگرام ہوا جس میں تلاوت قرآن و نعت و منقبت کےبعد دارالعلوم کے ہونہار طلباء نے اپنی دینی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ فرمایا اس کے بعد خطیب اہل سنت علامہ مولانا محمد ہاشمی کاشی پور کا خطاب ہوا بعدہ کیرلا کی سرزمین سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی علامہ ڈاکٹر محمد فاروق ازہری کا عربی میں شاندار خطاب ہوا
اسی بیچ کئی سادات و علماء بالخصوص سید محمد کلیم اشرف اشرفی الجیلانی و سید محمد جمال اشرف اشرفی الجیلانی کی آ مد آ مد ہوئی اسکے بعد اس جشن کے مقرر خصوصی علامہ محمد سعید اختر مرادآبای کا نہایت ہی شاندار و جاندار خطاب شروع ہوا اس خطاب کے بعد 17 عالم و فاضل 2 حافظ و 9قرا کی مشائخ کرام کے مقدس ہاتھوں سے دستار بندی کی گئی اور مدرسہ فاطمۃ الزہراء شاخ دارالعلوم ھذا سے25عالمہ و فاضلہ ہونے والی طالبات کو بھی اسناد تقسیم کی گئیں،سادات کرام کی رقت انگیز دعاؤں سے یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا-رپورٹ:محمدمہرالدین قاری اشفاقی خادم:دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور (راجستھان)