خانوادۂ برکاتیہ کا ناقابل تلافی نقصان

Spread the love

خانوادۂ برکاتیہ کا ناقابل تلافی نقصان: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر سید نوراللہ شاہ بخاری کا اظہار تعزیت سہلاؤ شریف

باڑمیر (پریس ریلیز)

خانوادۂ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے ممتاز سپوت، نبیرۂ سرکار احسن العلماء، اور ہونہار آفیسر سید برکات حیدر برکاتی (نائب تحصیلدار، گوالیار) کے اچانک انتقال پر نور العلماء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری برکاتی مد ظلہ العالی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ اور خانوادۂ برکاتیہ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔حضرت نے فرمایا:”سید برکات حیدر برکاتی مرحوم کی شخصیت خاندانی وقار، علم و فضل، اور خدمت خلق کا عملی نمونہ تھی۔ ان کی محنت، اخلاق، اور ذہانت نے نہ صرف ان کے والدین و خاندان بلکہ ملت کے ہر فرد کو ان پر فخر کرنے کا موقع دیا۔ ان کی اچانک رحلت سے پوری قوم بالخصوص خانوادۂ برکاتیہ کے مریدین و محبین گہرے صدمے میں ہیں۔”انہوں نے مزید کہا:”ابھی چند برس قبل خانوادۂ برکاتیہ کو حضرت سید افضل میاں برکاتی کے وصال کا صدمہ جھیلنا پڑا تھا، اور اب ان کے اکلوتے فرزند کی رحلت نے اس غم کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ سید برکات حیدر مرحوم کا دین و ملت کے لیے عزم اور عملی کامیابیاں ملت کے لیے ہمیشہ ایک مثال رہیں گی۔”اس موقع پر نور العلماء حضرت علامہ سید نوراللہ شاہ بخاری نے دعا کی:”اے اللہ! سید برکات حیدر برکاتی کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند کر اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ خانوادۂ برکاتیہ بشمول حضور امین ملت، حضور شرف ملت وحضور رفیق ملت وأمان اہلسنت مدظلہم، والدہ مکرمہ، ہمشیرہ محترمہ، اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرما۔”دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر،راجستھان کے جملہ اساتذہ وارکان نے بھی خانوادۂ برکاتیہ کے اس غم میں شرکت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *