دہلی پولیس نے عام عادمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ کو کیا گرفتار

Spread the love

دہلی پولیس نے عام عادمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ کو کیا گرفتار

نئی دہلی (ایجنسی ) عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

انہیں سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

دراصل جمعرات کو نگر نگم کے ذریعہ دہلی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی ۔

اس کے تحت مدن پور کھا در علاقے میں نگر نگم کی ٹیم بھاری سیکوریٹی کے درمیان تجاوزات ہٹانے کے لیے  پہنچی ۔اسی  دوران نگر نگم کی پوری ٹیم کو احتجاج اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

وہیں بھیٹر میں ممبر اسمبلی امانت اللہ خان بھی موجود تھے اور مخالفت بھی کر رہے تھے ۔ ایسے میں دہلی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کے علاوہ کئی اور لوگوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ واضح ہو کہ پیر کو بھی شاہین باغ میں ایک مہم کے دوران اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے تجازوات کے خلاف مہم کی مخالفت کی تھی ۔

ایسے میں مونسپل کارپوریشن کی ٹیم کو واپس لوٹنا پڑا تھا۔

 

و ہیں اس موقع پر امانت اللہ خان نے کہا کہ اگر میرے گرفتار ہونے سے لوگوں کے مکان بیچتے ہوں تو مجھے گرفتار کرلیجیے۔

گرفتار کیےجانے کے بعد امانت اللہ خان نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ بی جے پی کے بلڈوزرتنتر کی مخالفت کرر ہے عوام پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج غیر آئینی ہے۔

ہم بی جے پی کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ہیں، عوام کے حق کی آواز میں ہمیشہ اٹھارہوں گا ، اس کے لیے مجھے خواہ کتنی بھی مرتبہ جیل جانا پڑے۔

ایک ٹی چینل میں شائع ایک خبر کے مطابق جنوبی دہلی میونسپل کارپویشن ( ایس ڈی ایم سی ) نے مدن پور کھادر اور دھیرسین مارگ میں آج مہم چلا یا ۔

وہیں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی ) نے روہنی اور قرول باغ میں کارروائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *