اردو، فارسی اور عربی کے لیے اسپیشل ٹی ای ٹی و ایس ٹی ای ٹی کرانے کا فیصلہ قابل ستائش
اردو، فارسی اور عربی کے لیے اسپیشل ٹی ای ٹی و ایس ٹی ای ٹی کرانے کا فیصلہ قابل ستائش قومی اساتذہ تنظیم بہار کی دیرینہ مانگ ہوگی پوری : محمد رفیع
قومی اساتذہ تنظیم بہار کی مانگ پر وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر نے اردو، فارسی و عربی اساتذہ کی بحالی کا اعلان تو کر دیا تھا لیکن بی پی ایس کے امتحان میں بیٹھنے کے لئے جو اہلیت درکار تھی اس میں اردو کو اگر چھوڑ بھی دیں تو عربی و فارسی زبان میں ٹی ای ٹی اور ایس ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدواروں کی تعداد سفر تھی اس لئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے وزیر اعلی بہار، نائب وزیر اعلی بہار، وزیر تعلیم بہار، چیف سیکریٹری بہار اور پرنسپل سیکریٹری محکمۂ تعلیم کو مکتوب نمبر 4/QAT/23 بتاریخ 15 مئی 2023 کو ارسال کر یہ مانگ کی کہ اگر آپ اردو، فارسی اور عربی زبان کا اسپیشل ٹی ای ٹی و ایس ٹی ای ٹی بی پی ایس سی اگزامنیشن کے قبل نہیں کرائیں گے تو اردو کے کچھ اساتذہ تو مل جائیں گے
لیکن عربی و فارسی زبان کے اساتذہ بالکل نہیں مل پائیں گے۔ محمد رفیع کے مکتوب کو وزیر اعلی کی آفس سے 18 مئی 2023 کو محکمۂ تعلیم اور بی پی ایس سی کے سیکریٹری کو بھیجا جب کہ اسی مکتوب کو چیف سیکریٹری بہار نے 23 مئی 2023 کو محکمۂ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری کو بھیجا جس کا رفرنس نمبر 3367 بتاریخ 23/05/23 ہے۔
جیسے جیسے بی پی ایس کرانے کی بات پختہ ہوتی جا رہی تھی محمد رفیع کی بے چینی بڑھتی جا رہی تھی کہ بغیر اسپیشل ٹی ای ٹی و ایس ٹی ای ٹی کے بی پی ایس سی کا امتحان اردو آبادی کے ساتھ دھوکہ ہوگا اس لئے جناب رفیع نے 12 جون 2023 کو وزیر اعلی بہار، نائب وزیر اعلی بہار، وزیر تعلیم بہار، چیف سیکریٹری بہار اور پرنسپل سیکریٹری محکمۂ تعلیم بہار کو یاد دہانی کے لئے ریمائنڈر کیا اور لکھا کہ ” آپکو یہ یاد کرانا چاہتا ہوں کہ اگر اردو، فارسی اور عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی امتحان کا اہتمام نہیں کرایا گیا تو صاف طور پر یہ سمجھا جائے گا کہ اردو، فارسی اور عربی زبان کے اساتذہ بحالی کو لے کر حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور اس معاملے میں سیاست ہو رہی ہے جسے اردو آبادی برداشت نہیں کرے گی اور وقت پر وہ اپنے غصہ کا اظہار کرے گی۔
لیکن باوجود اس کے محمد رفیع کی ناراضگی کے بعد بھی بغیر ایس ٹی ای ٹی کے بی پی ایس سی کا امتحان ہوا جس کے لیے جناب رفیع نے اخبار و خطوط کے ذریعہ اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ آج وہی کام محکمۂ تعلیم و حکومت بہار کرنے جا رہی ہے کہ اردو، فارسی و عربی اساتذہ کی بحالی کے لیے اسپیشل ٹی ای ٹی و ایس ٹی ای ٹی کرانے جا رہی ہے۔
محمد رفیع اس فیصلہ کا استقبال کرتے ہیں، محکمۂ تعلیم و حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوری اردو آبادی کو مبارکباد دیتے ہیں لیکن وہیں یہ کہتے ہیں کہ محمد رفیع کی مانگ کو صحیح وقت پر مان لی جاتی تو مستقبل میں بحال ہونے والے اساتذہ کی زندگی کا بہت قیمتی وقت بچ جاتا۔ قانون ساز اسمبلی بہار کے رکن و صدر اقلیتی فلاح کمیٹی بہار قانون ساز اسمبلی، پٹنہ جناب قاری صہیب کے بیان کے مطابق انہوں نے اردو، فارسی عربی کے ایس ٹی ای ٹی کرانے کے لیے کئی بار وزیر اعلی و نائب وزیر کو خطوط لکھے ہیں۔ ان کا یہ عمل بھی قابل ستائش ہے۔ جناب رفیع نے کہا کہ اردو کی بازیابی کے لئے قومی اساتذہ تنظیم بہار ہر وقت فکرمند رہتی ہے۔