الیکشن نتائج 2023

Spread the love

الیکشن نتائج 2023

صادق مصباحی

آج اتر پورب کے تین عیسائی و آدی واسی اکثریت والے صوبوں ناگالینڈ، میگھالیہ اور تری پورہ میں الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوا۔

ہر جگہ کانگریس کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔ اور کانگریسی اس خوش فہمی میں ہیں کہ راہل نے پیدل یاترا کرکے بھارت پر اپنی پکڑ بنا لی ہے۔
ان تینوں صوبوں میں 60، 60 سیٹیں ہیں ۔ حکومت سازی کے لیے 31 سیٹوں کی ضرورت ہے۔

ابھی نا گا لینڈ میں بھاجپا+ کو 38 سیٹ ملتی نظر آ رہی ہیں ۔ اس سے پہلے 30 سیٹیں تھیں۔ 8 سیٹوں کا فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے ۔
تو کانگریس کو 0 زیرو !

میگھالیہ میں کانگریس 5 سیٹوں پر سمٹتی دِکھ رہی ہے۔ جب کہ اس سے پہلے اس کے پاس 21 سیٹیں تھیں۔ سیدھے طور پر 16 سیٹوں کا نقصان! یہاں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں مل رہی ہے۔ یہاں این پی پی کو 27 تو آزاد امیدواروں کو 20 سیٹیں مل رہی ہیں ۔
حیرت کی بات ہے کہ یہاں ممتا کی ٹی ایم سی کو بھی کانگریس کے برابر ہی 5 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔

تری پورہ میں بھاجپا پھر سے حکومت بنانے جا رہی ہے ۔ اسے 60 میں سے 33 سیٹیں مل رہی ہیں۔
یہاں ایک نئی پارٹی تپرا موتھا نے بھاجپا اور لیفٹ+ کانگریس دونوں کو ن نقصان پہنچاتے ہوئے 13 سیٹیں حاصل کی ہیں ۔ کانگریس + کو دو تو بھاجپا کو یہاں 11 سیٹوں کا خسارہ ہوا ہے۔ کانگریس + لیفٹ کو 14 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
جب عیسائی اکثریت والے صوبوں کا یہ حال ہے تو ہندو اور اندھ بھکت اکثریت والے صوبوں کا حال کیا ہوگا؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *