سفر حج میں شرعی احکام و ہدایات کا مکمل خیال رکھیں
سفر حج میں شرعی احکام و ہدایات کا مکمل خیال رکھیں : مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی :: معھدالعلوم الاسلامیہ چک چمیلی ویشالی میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام اختتام پذیر
عازمین حج ضلع ویشالی کا ایک روزہ تربیتی پروگرام معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی حاجی پور میں بخیر خوبی مکمل ہوا
مہمان خصوصی مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی، نائب ناظم امارت شرعیہ نے زیارت کے آداب پر تفصیل سے روشنی ڈالی. انہوں نے کہا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہت سارے مقامات زیارت کے نقطہ نظر سے اہمیت رکھتے ہیں۔
ان میں سے کئی مقامات پر حاضری لازمی ہے اور کئی مقامات تقدیس و اکرام کا درجہ رکھتے ہیں. زیارت سے قبل ہمیں ترجیحات پتہ ہونی چاہئیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جن مقامات کی زیارت لازمی ہو وہی چھوٹ جائے۔
انہوں نے کہا کہ حج کا سفر میں شرعی احکام ہدایات کی پوری پابندی کریں، کہیں ایسا نہ ہوکہ کمی کوتاہی اور جنایات کی وجہ سے ہم حج مقبول و مبرور سے محروم رہ جائں، مفتی صاحب نے فرمایا کہ سفر میں عورتوں کا خاص خیال رکھیں اور ارکان کی ادائیگی میں ان کا تعاون کریں حج سے لوٹیں تو لوگوں میں وحدانیت، توکل، برداشت اور اتحاد امت کا تحفہ بھی تقسیم کریں،
مفتی عبید اللہ قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم الاسلامیہ پٹنہ نے حج و عمرہ کے فضائل و مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور حج و عمرہ کے ارکان، فرائض و واجبات پر تفصیلی روشنی ڈالی
انہوں نے فرمایا کہ لبیک اصلا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس آواز کا جواب ہے جو اللہ کے حکم سے مکۃ المکرمہ میں لگائ تھی،اس موقع سے خادم الحجاج ماسٹر محمد شوکت علی نے کلکتہ سے جدہ تک سفر کے مختلف مراحل اور ضروری احتیاط سے عازمین و عازمات کو واقف کرایا
عمرہ سے واپسی پر قاری افروز عالم طیبی ناظم معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی سراۓ ویشالی کو مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی تحریک پر مفتی عبید اللہ قاسمی نے شال اڑھا کر ان کا استقبال کیا، تربیتی پروگرام کی نظامت مولانا محمد نظر الہدی قاسمی استاد مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں و ٹرینر بہار حج کمیٹی پٹنہ نے کی۔
انہوں نے دوران نظامت فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کرنا صرف ایمان کی تکمیل کے لیے کافی نہیں ہے بلکہ حضور صلی االلہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول ماننا بھی ایمان کا خاص حصہ ہے،مکہ اور مدینہ کے فاصلہ پر انہوں نے منظر بھوپالی کا شعر پیش کیا
فاصلہ عشق کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔
اس لیے کعبہ مدینہ سے الگ رکھا ہے پروگرام کا آغاز قاری افروز عالم ناظم معھدالعلوم الاسلامیہ چک چمیلی ویشالی کی تلاوت اور اختتام بھی انہیں کی دعا پر ہی . آخر میں سوال جواب کے سیشن اور اجتماعی دعا کے ساتھ ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا
پروگرام میں عازمین و عازمات حج کے علاوہ ویشالی ضلع کے مختلف علاقوں سے ماسٹر عظیم الدین انصاری، پروفیسر آفتاب عالم،ماسٹر ذکی احمد، ماسٹر عطاء الہدی، ماسٹر ذکاء الہدی، مظہر وسطوی، ماسٹر فخر عالم، ماسٹر نیاز عالم، پرویز عالم،ماسٹر ذاکر حسین،سید ابو الحسن رضوی، شاہد حسن،شبیر عالم، رضوان عالم، انوار عالم،سمیع احمد، ماسٹر فداء الہدی، حافظ غوث محمد، ماسٹر عبدالرحیم، مولانا اسید انظر وغیرہ نے شرکت کی۔