سیرت مصطفیٰ کانفرنس مہراج گنج

Spread the love

سیرت مصطفیٰ کانفرنس آج 4/مئی کومہراج گنج

پریس ریلیز کلہوئی تھانہ علاقہ میں واقع دارالعلوم اہل سنت تعلیم القرآن پپرا بازار پوسٹ رودرپور شیو ناتھ میں 4/ مئی 2023 بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء ایک تاریخ ساز سیرت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔

جس کی مولانا الحاج مفتی شہاب الدین احمد نوری صدر شعبہ افتاء دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف وقاضی شریعت ضلع مہراج گنج و سرپرستی مولانا اقبال احمد قادری و قیادت مولانا عبد الرزاق رضوی پرنسپل دارالعلوم ہذا اور نقابت مولانا سید وارث چشتی کانپوری کریں گے۔

خطاب کرنے کے لیے آل رسول شہزادہ غوث اعظم مولانا سید شباہت حسین ضلع سنبھل و خطیب الہند مفتی غلام جیلانی ازہری مدھیہ پردیش اور نعت نبی کریمﷺ گنگنانے کے لیے دلبر شاہی کلکتوی و حافظ و قاری نور الہدیٰ مصباحی رکن الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اور قاری ارشد رضا حبیبی سنت کبیر نگر تشریف لا رہے ہیں۔

حافظ و قاری مولانا صاحب رضا وائس پرنسپل دارالعلوم ہذا نے عوام الناس سےکثیر تعداد میں شرکت کے لیے اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *