آنے والے پانچ سالوں میں ملک کو ہندو راشٹر بنا دیں گے
ار ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا ہریدوار کے ایک پروگرام میں دعویٰ آنے والے پانچ سالوں میں ملک کو ہندو راشٹر بنا دیں گے
ہریدوار: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ملک کے لوگ اگر کوشش کریں تو آگے 15 سالوں میں ااکھنڈ بھارت ( متحدہ ہندوستان ) کا قیام ہو سکتا ہے ۔
موہن بھاگوت نے ہریدوار میں کہا کہ سناتن دھرم ہی ہندو راشتر (قوم) ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو 20 سے 25 سال میں اکھنڈ بھارت قائم ہو گا لیکن اگر ہم تھوڑی سی کوشش کریں تو سوامی و ویکا نند اور مہارشی اروند کے خوابوں کا اکھنڈ بھارت 10 سے 15 سال میں ہی قائم ہو جائے گا۔ اسے کوئی روکنے والا نہیں اس کے راستے میں جو آئیں گے وہ مٹ جائیں گے۔
خیال ہے کہ آر ایس ایس جس اکھنڈ بھارت کی بات کرتی ہے اس میں برصغیر کے وہ تمام ملک شامل ہیں جو بھی ہندوستان کا حصہ ہوا کرتے تھے۔
آر ایس ایس کا عزم ہے کہ ہندوستان سے علی حدہ ہو چکے پاکستان، افغانستان، بھوٹان میانمار، بنگلہ دیش اور سری نکا وغیرہ کو پھر سے ہندوستان میں شامل کر کے اکھنڈ بھارت قائم کیا جائے گا۔
درحقیقت آج کا ہندوستان ایک محدود زمین والا ملک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کسی زمانے میں بہت بڑی زمینی علاقہ تھا۔
یہ صرف کشمیر اور گجرات سے لے کر کنیا کماری تک محدود نہیں تھا بلکہ متحدہ ہندوستان میں افغانستان، بھوٹان، میانمار، تبت، پاکستان بنگلہ دیش سری لنکا تھائی لینڈ شامل تھے
لیکن کچھ ممالک بہت پہلے ہندوستان سے الگ ہو چکے ہیں۔ جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش آزادی کے وقت ہندوستان سے الگ ملک بنے۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ جس طرح گووردھن پہاڑ کو بھگوان کرشن کی آئی سے اٹھایا گیا تھا، اس طرح سنتوں کے آشیر واد سے ہندوستان جلدی ایک بار پھر اکھنڈ بھارت ہنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدم تشدد کی بات تو کریں گے لیکن ہاتھ میں ڈنڈا بھی رکھیں گے کیوں کہ یہ دنیا طاقت پر یقین رکھتی ہے۔
موئن بھاگوت نے کہا ہندوستان ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے ۔
اس کے راستے میں آنے والے مٹ جائیں گے ہندوستان اب ترقی کے بغیر رکنے والا نہیں۔ ہندوستان ترقی کی راہ پر سرپٹ دور رہا ہے سیٹیاں بجارہا ہے اور کہہ یا ہے کہ ترقی کے اس سفر میں سب اس کے ساتھ آئیں اور کوئی اسے روکنے کی کوشش کرے۔
یا تو اس کی ترقی میں شامل ہو بائیں ورنہ راستہ میں نہ آئے اور الگ ہٹ جائیں۔
آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان کے ایک ہزار سال سے سناتن دھرم کو ختم کرنے کی مسلسل کوششیں کیں۔ لیکن وہ مٹ گیے اور ہم اور سناتن دھرم آج بھی موجود ہیں
بحوالہ : روزنامہ ہندوستان ممبئی 15 اپریل 2022
Pingback: نفرت کی سیاست کرنے والوں کے خلاف وزیر اعظم کی خاموشی افسوس ناک ⋆ اردو دنیا رپورٹ