ریڑھ کی ہڈی میں درد اور وزن میں کمی ریڑھ کی ٹی بی کی علامت
ریڑھ کی ہڈی میں درد اور وزن میں کمی ریڑھ کی ٹی بی کی علامت : ڈاکٹر سشیل کمار، انوپ انسٹی ٹیوٹ آف آرتھوہیڈ ایند ری ہیبلیٹیشن میں ریڑھ اور گھٹنے کے کنسلٹنٹ سرجن
ریڑھ کی ہڈی میں درد اور وزن میں کمی ریڑھ کی ٹی بی کی علامت
پٹنہ ( ت ن س ) انوپ انسٹی ٹیوٹ آف آرتھو پیڈک اینڈ ری ہیبلیٹیشن میں ریڑھ اور گھٹنے کے کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر سشیل کمارسنگھ کے مطابق ، ریڑھ کی ہڈی کی ٹی بی بھارت میں کافی عام ہے۔ ٹی بی کے بیکٹیریا جسم میں پہلے سے موجود ہوتا ہے ۔
ریڑھ کی ہڈی کے جس حصے میں زیادہ حرکت ہوتی ہے وہاںا نفیکشن زیادہ ہوتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کا وہ حصہ ضرورت سے زیادہ حرکت سے خراب ہو جاتا ہے۔ وہاں خون بہنے لگتا ہے۔ اگر انسان کی قوت مدافعت کم ہو تو یہ بیکٹیر یا اس جگہ پر حملہ کرتا ہے اور انفیکشن ہو جا تا ہے ۔
ڈاکٹر سٹیل کمار سنگھ کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کے انفیکشن یا ٹی بی کی اہم علامات ریڑھ کی ہڈی میں درد، رات کے وقت تکلیف میں اضافہ، وزن میں کمی ، بھوک نہ لگنا، رات کو بخار، جسم کو حرکت دینے میں دشواری وغیرہ ہیں۔ اس بیماری کو پکڑنے کے لیے خون کا ٹیسٹ کیا جا تا ہے ۔
ایم آر آئی اور ایکسرے بھی کیے جاتے ہیں ۔ انفیکشن کی وجہ سے پیپ بنتی ہے اور یہ نیچے آ تا ہے ۔ علاج کے دوران ٹی بی کی دوا دی جاتی ہے۔ چھوٹا سا سوراخ کرنے سے پیپ بھی نکل جاتی ہے ۔ اگر بار بار پیپ بنتی ہے اور مریض کی حالت بہتر نہیں ہوتی ہے تو ریڑھ کی سرجری کی جاتی ہے ۔
آپریشن کے دوران متاثرہ جگہ کو صاف کرتے ہیں اور ریڑھ کو مستحکم کرتے ہیں ۔ بعض اوقات مریض علاج میں تاخیر کرتا ہے۔ ایسی حالت میں ٹی بی کا علاج تو دوا سے ہوتا ہے لیکن یہ کئی اور مسئلہ پیدا کر دیتا ہے۔ اگر مریض کا اسپاینل کوڈ دبنے لگے تو ٹانگ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ۔
ایسی حالت میں سرجری کر کے فائبروسس کو ختم کیا جا تا ہے۔ اسپاینل کوڈ کے دباو کو ہٹاتے ہیں۔ ریڑھ کو بھی فکس کرتے ہیں ۔ نوجوان بھی لوئر بیک پین سے پریشان رہتے ہیں
ڈاکٹر سشیل کے مطابق لوگ ریڑھ کو سیدھا کر کے نہیں بیٹھتے ہیں ۔ دو پہیے گاڑی والے بھی آگے جھک کر گھنٹوں گاڑی چلاتے ہیں ۔ ان وجوہات کی بنا پر، ریڑھ کی ہڈی کی ڈسک ( دو جوڑوں کے درمیان کی جگہ میں رہتی ہے )پیچھے کی طرف اسپائنل کینال کی طرف نکل جاتی ہے۔
ڈسک کے اوپر اینولر لیگامینٹ ہوتا ہے۔ جب لیگامینٹ ٹوٹ جا تا ہے تو کمر میں درد شروع ہو جا تا ہے۔ جب لمبے عرصہ تک لیگامینٹ ٹو ٹا رہتا ہے تو ڈسک باہر نکل آتی ہے۔ پھر یہ ڈسک جس اعصاب کی جڑ کو دباتی ہے، پھر درد وہاں جاتاہے ۔ یہ درد کمر سے پاؤں تک ہو سکتا ہے ۔ پھر بھی علاج نہ کیا جاے تو اعصاب خراب ہوجاتا ہے ۔
پھر اس کے ساتھ پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں ایسی حالت میں فالج کی علامات آنا شروع ہوجاتی ہے
بحوالہ : قومی تنظیم پٹنہ مورخہ : 16, فروری 2022
ان سب کو بھی پڑھیں : اور صحت مند رہیں
رات کا کھانا کھا کر فوراً سونے والے ہوشیار ہوجائیں
موبائل فون اور ٹاور سے انسانی صحت پر ہونے والے مضر اثرات