ایک روزہ مشترکہ اجلاس رد ارتداد کانفرس بحسن وخوبی اختتام پذیر

Spread the love

ایک روزہ مشترکہ اجلاس رد ارتداد کانفرس بحسن وخوبی اختتام پذیر

حالات کی ستم ظریفی کے باوجود ایمان واسلام پر ڈٹے رہنے کا نام ہی استقامت ہے مولانا اشفاق سلفی مدھوبنی

(شرف الدین ساحل)

اونسی بچلا ٹولہ سے متصل نظام چوک پر فتنئہ ارتداد جیسے حساس موضوع پر مشترکہ کانفرنس بعنوان “ردِّ،ارتداد کانفرنس” کا انعقاد ہوا جس میں ملکِ ہندوستان کے کئ مشہور ومعروف مقررین نے شرکت کی۔ اِِس مناست سے ڈاکٹر عبدالغفار سلفی نے امت کی بیٹیوں کو اپنے ایمان وعقیدہ کی حفاظت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس مذہب کے علم بردار ہیں

اُس نے عورتوں کو اُس کا کھویا ہوا وقار لوٹایا ہے اُسے عزت بخشی ہے اُسے اُس کا حق دینے کے ساتھ ساتھ اُسے بہت سارے فضال کا متحمِّل بنایا ہے۔ لوگو! یہ بیٹیاں سر کا تاج ہے یہ تمہاری عزت وشرف کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ جہنم سے نجات کا ذریعہ بھی ہے

لہذا لڑکوں کی پیدائش پر اِترانے والوں بیٹیوں کی پیدائش کو حقیر اور کمتر سمجھنے کی حماقت نہ کرو۔مولانا عبداللہ سالم چترویدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں جتنی بھی نعمتیں دی ہیں اُن سب میں نعمت اسلام ایک بڑی اور انمول نعمت ہے

ہمارے اندر جب تک ایمانی حرارت اور اطاعت وفرماں برداری کا جذبہ باقی ہے تب تک یہ کائنات باقی ہے جس دن یہ جذبہ ختم ہوا سمجھو اُسی دن یہ کائنات بھی ختم ہوجائے گی۔

مولانا اشفاق مدنی نے اپنے خطاب مں کہا کہ ہمارے اسلاف نے دین اسلام کی سربلندی کی خاطر بڑی بڑی مشقتیں برداشت کیں ہیں اس لئے ہمیں بھی حالات کی ستم ظریفی کے باوجود ایمان واسلام پر ڈٹے رہنے کا نام ہی استقامت ہے۔

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو ان کے آقا امیہ بن خلف نے مخلتف آزمائشوں سے دوچار کیا پھر بھی بلال اپنے ایمان و عقیدہ پر جمے رہے یہی نہیں بلکہ عمار بن یاسر کا پورا گھرانہ اسلام کی خاطر سخت امتحانوں سے دوچار ہوا اور مزید یہ کہ حبیب بن زید رضی اللہ عنہ شاہِ روم کے پاس قاصد بن کر دعوتی لیٹر پہونچانے کے نتیجہ میں مسیلمہ کذاب کے ہاتھوں ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔

مفتی سہراب عالم ندوی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں،بزرگوں،ذمہ داروں اور اہلِ ثروت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اونچی اونچی عمارتیں کھڑی کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی اپنی بہن بیٹیوں کے لیے اسکول وکالج اور مدرسے کی عمارتیں کھڑی کرو تاکہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں عزت وآبرو کے ساتھ تعلیمی زیور سے خود کو آراستہ کر سکیں۔

یہ صورت حال پیدا ہوئ تو ٹھیک ورنہ ایسے ہی روز بروز اسلام کے ماننے والے اور والیوں کا اسلام سے رشتہ توڑنے کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جائے گا۔ مزید مفتی صاحب نے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں سے شادیوں کو آسان بنانے اور جہیز جیسی لعنت سے سماج ومعاشرہ کو پاک کرنے کا عہد وپیمان بھی لیا۔

ان کے علاوہ پروگرام میں شریک مولانا فیاض اسلامی،مولانا عبدالکریم سلفی اور حافظ عامر رحمانی کا بھی خطاب ہوا۔واضح رہے کہ یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد اور تاریخی پروگرام تھا اس پروگرام کے انعقاد میں مولانا شرف الدین تیمی اور قاری ابرار صدیقی سمیت اونسی ببھنگواں گرد ونواح کے تمام ائمہ مساجد،ذمہ داران،نوجوانان اور معاونین کا کلیدی کردار رہا۔

پروگرام کا آغاز قاری ابرار صدیقی کی تلاوت سے ہوا،صدارت مولانا اشفاق مدنی کی اور نظامت کی ذمہ داری جمیل اختر شفیق نے ادا کی۔ خطبہ استقبالیہ مولانا شرف الدین تیمی نے پیش کیا اور مفتی ابوذر قاسمی کی دعا کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہونچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *