مدرسہ بورڈ کے چیئرمین سلیم پرویز کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین
مدرسہ بورڈ کے چیئرمین سلیم پرویز کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین : شبّیر انور
پٹنہ: (پریس ریلیز)
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین جناب سلیم پرویز صاحب کی انتھک تعلیمی خدمات اور مدارس کے نظام تعلیم میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو علمی، ادبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حافظ سہیل اختر عرف مننا انصاری، توقیر علم اور شبّیر انور سمیت دیگر معزز حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدارس سے وابستہ مسائل، نصاب میں اصلاحات اور طلبہ کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
چیئرمین سلیم پرویز صاحب نے حاضرین کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مدارس کے معیارِ تعلیم کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے، جدید نصاب متعارف کرانے اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے بورڈ ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ “مدرسہ طلبہ کی ترقی ہی ریاست کی ترقی ہے، اور ہم اس مقصد کے حصول کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ ہیں ۔ مزید برآں، جناب سلیم پرویز صاحب نے صد سالہ پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی اور اس عظیم تعلیمی و ثقافتی پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
مدارس کے اساتذہ، طلبہ اور سماجی کارکنان چیئرمین صاحب کی شفاف قیادت، وژن اور مثبت سوچ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہیں۔