ہمارے ذلت کی اصل وجہ ہے کہ ہم نے علماؤں کی عزت کرنا چھوڑ دیا
ہمارے ذلت کی اصل وجہ ہے کہ ہم نے علماؤں کی عزت کرنا چھوڑ دیا : قاری صہیب
مظفر پور ، 17/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع)
مدرسہ ترتیل القرآن وجامعہ بشریٰ للبنات چندوارہ ملت کالونی ، مظفر پور کے زیر اہتمام تعمیر ملت کانفرنس و دستار حفاظ و حافظات استادالاساتذہ حضرت مولانا صدر الحسن استاذ حدیث جامع العلوم مظفر پور کی صدارت میں منعقد ہوا۔
جلسہ کے مہمان خصوصی رکن قانون ساز اسمبلی بہار قاری صہیب تھے اور ناظم مدرسہ جناب مشیرالحق قاسمی نے جلسہ و دستار بندی کا بہترین نظم کیا۔
تقریب میں نعتیہ مشاعرہ نے لوگوں کا دل جیت لیا۔ نعت خواں اشفاق بہرائچی، اسد اعظمی نے بہت ہی شاندار نعتیہ کلام پڑھا۔ اپنے کلام کو اس شاندا انداز میں پڑھا کہ ایک وقت ایسا لگنے لگا جیسے محفل پر ان کی شہنشاہی ہو رہی ہو۔
مولانا شبلی قاسمی اور پروفیسر مولانا آفتاب عالم نے بصیرت آمیز تقریر پیش کیا۔ اس موقع پر قاری طفیل کو قاری نسیم احمد ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ وہیں مہمان خصوصی قاری صہیب نے کہا یہاں جو بھی اساتذہ تشریف فرما ہیں وہ یا تو میرے والد کے قریبی دوست ہیں یا شاگرد محترم ہیں میں تمام میں اپنے والد کی صورت دیکھتا ہوں۔
مجھے پہلا ایوارڈ مولانا مشیرالحق نے ساماجک خدمتگار کا ایوارڈ دیا تھا۔ یہ ایوارڈ میرے حوصلہ کو بڑھانے کا بہانہ تھا۔ میں آپ کی ادارہ کا ہر حالت میں حمایت کرتا رہوں گا۔ ہمارے علما اور مدارس کے بچوں کے متعلق ہمارا جو خیال ہے جو نظریہ ہے وہ بہت غلط ہے۔ لوگ بھیک منگا وغیرہ سمجھتے ہیں ۔
آج ہم جو ذلت جھیل رہے ہیں اس کی ایک سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہم نے علماؤں کی عزت قدر کرنا چھوڑ دیا۔
میں ملنے والوں سے کہتا ہوں کہ پہلے علما اور حفاظ کرام سے ملو ہم سے بعد میں ملنا۔ ایم ایل اے ، ایم پی اور وزیر کیا ہیں علماء کے جوتیوں کے برابر بھی نہیں ہے۔
تقریب میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و صحافی محمد رفیع، صحافی طالب حسین آزاد، پروفیسر شہاب الدین، مظفر عالم، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی سیکریٹری محمد تاج الدین ، مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر، خازن محمد حماد، حافظ عبدالرحیم رحمانی اور تابش قمر وغیرہ موجود تھے۔