جو قوم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہے ترقی کرتی ہے

Spread the love

جو قوم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہے ترقی کرتی ہے : پروفیسر خواجہ محمد رفیع

مظفر پور، 6/ جولائی (وجاہت، بشارت رفیع) مظفرپور میں آج اعلی تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا

جس میں میوات انجینئرنگ کالج ہریانہ کے پروفیسر خواجہ محمد رفیع جو کہ اس کالج میں ڈائریکٹر ہیں شرکت کی اور پروگرام میں موجود لوگوں کو تعلیم کے بارے میں جانکاری دی انھوں نے کہا کہ اگر پوری قوم کو ترقی کرنی ہے تو تعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا جو قوم تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہے ترقی کرتی ہے۔

آج پوری دنیا میں ہر اس ملک کا مقام اونچا ہےجس میں تعلیمی معیار اچھا ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ہمارا راج ہمارا صوبہ ہمارا علاقہ آگے بڑھے تو ضروری ہے کہ ہر گھر میں تعلیم پہنچے۔

اس کام کو کوئی ایک شخص یا کوئی تنظیم پورا نہیں کر سکتی اس کے لیے تمام لوگوں کو گویا پوری قوم کو آگے آنا ہوگا اور اپنے ادارے کھولنے ہوں گے

ڈاکٹر رفیع نے خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہریانہ وقف بورڈ نے انجینئرنگ کالج کھولا ہے اسی طرح کے ادارے ہر صوبے میں کھلنے چاہیے ڈاکٹر رفیع نے یہ بھی کہا کہ ادارے ہی نہیں بلکہ پوری یونیورسٹی قائم کرنی چاہیے اور اس کام کو ہر وقف بورڈ انجام دے اور پوری قوم اس میں مدد کریں۔


اس موقع پر موجود قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن جناب نسیم اختر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں میں تعلیمی بیداری کے لیے مخصوص طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کو اعلی تعلیم کے لئے ملک کے الگ الگ صوبوں میں بھیج کر بہترین تعلیم مہیا کرا رہے ہیں۔

ڈاکٹر آفاق احمد صاحب جو کہ دل لائٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے چیئرمین ہیں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے کام یابی کے لیے محنت کرنی ہوگی اور اعلی مقام حاصل کرنا ہوگا۔

اس پروگرام میں موجود اور لوگوں نے اپنا تبادلہ خیال پیش کیا جس میں خاص طور پر جناب جاوید انصاری صاحب جناب نصرت صاحب جناب شاہ صاحب اور ڈاکٹر فلزہ اشعار پیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *