سلام مسنون، یہ خبر شائع فرمائیں‎

Spread the love

سلام مسنون، یہ خبر شائع فرمائیں‎

*حج بیت اللہ و زیارت روضۂ رسول اللہ سے واپسی پر

اسلامی مرکز کے خطیب و امام کا ہوا شاندار استقبال*

پلٹ کر آگئے شہرِ معظم دیکھنے والے 

مبارک ہیں درِ شاہِ دو عالم دیکھنے والے

اللہ تبارک و تعالیٰ جل جلالہ نے جن خوش نصیب بندوں کو اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ پاک کی زیارت اور اپنے محترم گھر کے طواف نیز ارکان حج کی ادائیگی کی سعادتوں سے مشرف فرمایا ہے وہ سارے حجاج کرام قابلِ صد افتخار اور مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اس وقت سفرِ حج سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔

ان خوش نصیبوں میں غوثیہ جامع مسجد، اسلامی مرکز،ہند پیڑھی ،رانچی کے خطیب و امام حضرت علامہ و مولانا مفتی الحاج محمد شمس تبریزقادری علیمی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی بھی ہیں ۔

جیسے ہی آپ کی واپسی کی خبر اسلامی مرکز،رانچی کے خوش عقیدہ مسلمانوں کو معلوم ہوئی یہ لوگ سیکڑوں کی تعداد میں رانچی اسٹیشن پہنچ گئے ۔ حضرت الحاج مفتی صاحب قبلہ جونہی ٹرین سے پلیٹ فارم پر تشریف لائے معتقدین و محبین نے آگے بڑھ کر با ادب ہاتھوں کو بوسہ دیا، پھولوں کا ہار مفتی صاحب کے گلے میں پہنایا گیا اور اپنے لئے اور وطن عزیز میں امن و شانتی،

بھائی چارہ کے لئے اسٹیشن کے باہر ہی مختصر دعا کرائی ۔ وہاں سے معتقدین ایک جلوس کی شکل میں فور ویلر و بائک وغیرہ سے اسلامی مرکز پہنچے ۔

یہاں پہنچتے ہی “الجامعۃ القادریۃ، اسلامی مرکز ،کے پرنسپل و نائب پرنسپل اور جملہ اساتذہ، طلبہ کرام نے قطار میں کھڑے ہوکر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے با وقار استقبال کیا ۔

اس پر وقار اور با فیض استقبالیہ تقریب میں پیش پیش رہ کر اپنے امام سے محبتوں کا اظہار کرنے والے حضرات: حافظ و قاری عبداللہ خان رضوی، حافظ و قاری انعام رضا رضوی، نائب امام غوثیہ جامع مسجد، حافظ و قاری نور عالم چشتی، خطیب و امام اکبریہ جامع مسجد، ہند پیڑھی، رانچی۔

حضرت علامہ و مولانا نظام الدین مصباحی ،حضرت مولانا مفتی جمیل احمد مصباحی، پرنسپل و نائب پرنسپل، جملہ اساتذۂ کرام و طلبہ عظام۔ غوثیہ جامع مسجد کے سیکرٹری جناب محمد اسلم، محمد ظفر قریشی، عبد الرشید، محمد ساجد عالم، محمد قربان عالم، حاجی غفران صاحب اور جناب عارف و دیگر مصلیان ،جناب نعیم اختر سیکرٹری الجامعۃ القادریۃ،

ان سارے احباب نے دلی محبتوں کا اظہار کیا ۔اور اسلامی مرکز کے نائب مہتمم حضرت حافظ و قاری ایوب فیضی رضوی صاحب مدراس کے سفر میں رہتے ہوئے بھی اپنی محبتوں کا اظہار کرتے رہے اور دعاؤں سے نوازتے رہے۔اخیر میں اسلامی مرکز کے صحن میں مفتی صاحب قبلہ کی رقت آمیز دعاؤں پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *