اردو کی ترویج واشاعت میں عملی اقدام کی ضرورت
اردو کی ترویج واشاعت میں عملی اقدام کی ضرورت : ڈاکٹر شاہد رزمی
اردو رابطہ کمیٹی،بھاگل پور کی۔ مجلس عاملہ کی نششت کا انعقاد۔
بھاگل پور
اردو رابطہ کمیٹی کی خصوصی میٹنگ اسلام نگر واقع ذاکر کدہ میں صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اپنے صدارتی خطاب میں اردو کی زبوں حالی کے لئے ہم اہل اردو ذمہ دار ہیں۔
ہم نے سرکاری مراعات پر تکیہ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں اردو کی ترویج واشاعت میں درجنوں دشواریاں درپیش آرہی ہیں۔ہم اردو کی تنزلی کا رونا تو روتے ہیں لیکن عملی اقدام کرنے سے اجتناب کرتے ہیں لہذا ہمیں اپنے حقوق کی بات کرنے سے قبل ذمہ داریوں اور فرائض پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر جلسہ نے نششت میں پیش کردہ تجاویز کی پزیرائی کی اور اسے جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا۔۔میٹنگ کا آغاز کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر حبیب مرشد کرتے ہوئے گزشتہ کارروائیوں کی تفصیلات بتائی۔
انہوں نے فروغ اردو کے سلسلے میں لائحہ عمل پیش کیا۔انہوں نے اسٹیشن چوک اور کچہری چوک پر رابطہ کمیٹی کی جانب سے استقبالیہ بورڈ لگانے پر زور دیا۔
تجویز پیش کرتے ہوئے سابق بینک منیجر ذاکر حسین نے کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ میں غیر مسلموں کو شامل کیا جائے گا۔جو اردو کے بہی خواہ ہیں ان کا بھی تعاون کیا جائے۔
محبوب عالم خان نے کہا کہ مسلم وارڈ کاونسلروں کی میٹنگ بلائی جائے۔اور ان سے فروغ اردو کے لئے تعاون لیا جائے۔
این ایچ نعیم نے کہا کہ ہٹیا چوک واقع چائے خانوں اور سیلون میں اردو اخبارات بھیجوائے جائیں وہاں پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔اور جولوگ ہندی میں بینر اور بورڈ لکھے ہوئے ہیں وہ لوگ اردو میں بھی لکھیں۔
اس کی تائید منہاج علم ،کاشان خورشید نے بھی کی اور کہا کہ خاص کر برہ پورہ اور اسلام نگر میں بھی لگائے جائیں اور رمضان کے موقع پر پاکٹ سائز کا ہینڈ بل چھپوانے کی ترغیب دی جائے۔
منظر عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ بینر اور بورڈ سازی کے لئے وفد چلے اور تاتار پور علاقے میں پہلے جائے۔
اس وفد میں محبوب عالم،منظر عالم ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر حبیب مرشد خان،تسنیم کوثر،منھاج عالم،قمر امان ،اقدم صدیقی،کو شامل کیا گیا۔
اس موقع پر احسان الحق عزمی،محمد صدیق،ذاکر حسین،محبوب عالم،منظر عالم ایڈووکیٹ،کاشان خورشید،فیاض حسین،ارشد رضا،سجاد عالم،وغیرہ موجود تھے۔